ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

عمر عبداللہ حکومت نے نئی دہلی کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں: محبوبہ مفتی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-05
in اہم ترین
A A
عمر عبداللہ حکومت نے نئی دہلی کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں: محبوبہ مفتی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

سرینگر//
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے حکمراں نیشنل کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اہم مسائل کے بجائے اس بات پر توجہ مرکوز کررہی ہے کہ افسروں کا تبادلہ کرنے کا اختیار اس کے پاس ہے یا پھر لیفٹیننٹ گورنر کو حاصل ہے۔
محبوبہ مفتی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت پر نئی دہلی کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا الزام عائد کیا۔
محبوبہ مفتی نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا’’لوگوں نے سوچا کہ جب نئی حکومت آئے گی تو وہ ان کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔ بدقسمتی سے چھ مہینے ہو چکے ہیں، لیکن اس میں جیلوں میں بند نوجوانوں کی حالت زار، ہمارے ملازمین کی برطرفی، یا یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں، بے روزگاری وغیرہ کے مسائل پر بات نہیں کی گئی ہے۔ حکومت نے ہر معاملے میں بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے‘‘۔
عمرعبداللہ کے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ کی حکومت مرکزی حکومت کے ساتھ ٹکراؤ نہیں کرنا چاہتی ہے ، پی ڈی پی صدر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی حکومت ان مسائل کے بارے میں بات کرنے سے بھی ڈرتی ہے جن پر لوگوں نے اسے اقتدار میں لایا تھا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا ’’جب وہ اقتدار میں آئے تو انہوں نے کہا کہ وہ مرکزی حکومت کے ساتھ ٹکراؤ نہیں چاہتے ہیں۔ کوئی بھی دہلی کے ساتھ ٹکراؤ نہیں چاہتا۔ لیکن آپ پہلے ہی ہتھیار ڈال چکے ہیں۔ آپ ان مسائل کے بارے میں بات کرنے سے بھی ڈرتے ہیں جن کے لئے لوگوں نے آپ کو ووٹ دیا تھا‘‘۔
محبوبہ نے کہا کہ جب وزیر اعلیٰ کی سربراہی والے محکمہ کے ملازمین کو برطرف کیا گیا تو موصوف نے کچھ نہیں کہا۔
ایل جی منوج سنہا کے حالیہ تبادلوں کے پس منظر میں نیشنل کانفرنس اور اس کے حلیفوں کے ممبران اسمبلی کی میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے محبوبہ نے کہا’’لیکن آج پٹواریوں (ریونیو افسروں) کے تبادلے کے لیے ایک پارٹی اور اس کے اتحادیوں کے ایم ایل اے اکٹھے ہو گئے‘‘۔
پی ڈی پی صدر نے کہا’’کیا جموں کشمیر کے عوام نے اس پارٹی کو ان مسائل کے لئے ووٹ دیا تھا؟ کیا پٹواریوں کے تبادلوں کا مسئلہ بڑا مسئلہ ہے؟ یا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے نوجوان جیلوں میں سڑ رہے ہیں؟ یا یہ کہ ہر روز چھاپے مارے جاتے ہیں؟ یا یہ کہ حالات میں بہتری کے باوجود جامع مسجد بند ہے؟ ہم اصل مسائل کے بارے میں بات نہیں کرتے، لیکن اس بارے میں بات کرتے ہیں کہ پٹواریوں کا تبادلہ کون کرے گا؟ گاؤں کی سطح کے مزدوروں کا تبادلہ کون کرے گا؟ مجھے لگتا ہے کہ یہ بہت برا ہے‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت خود اس کیلئے ذمہ دار ہے کیونکہ حکومت بنتے ہی انہوں نے یہ کہتے ہوئے ہتھیار ڈال دیئے کہ وہ دہلی کے ساتھ کوئی ٹکراؤ نہیں چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا’’کون انہیں لڑنے کے لیے کہہ رہا ہے؟‘‘
محبوبہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ان مسائل کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی اور نہ ہی کوئی موقف اختیار کرنا چاہتی ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا’’آرٹیکل ۳۷۰کو چھوڑ دیں، وہ اس کا نام نہیں لینا چاہتے ہیں، لیکن وہ لوگوں کو درپیش دیگر مسائل کے بارے میں بھی بات نہیں کرتے ہیں۔ وہ یہ مسئلہ اٹھاتے ہیں کہ ایل جی نے پٹواریوں کا تبادلہ کیوں کیا، اور ہم ایسا کیوں نہیں کر سکتے‘‘؟
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا’’میرے خیال میں یہ ایک ایسی حکومت کے لیے اچھی بات نہیں ہے جسے اتنا بڑا مینڈیٹ ملا ہو، یا اس طرح کے چھوٹے معاملات پر اتنی بڑی میٹنگ بلائی جائے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ اس مینڈیٹ کے ساتھ مذاق ہے جو عوام نے انہیں دیا ہے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وفاقی وزیر داخلہ کا ۶ ؍اپریل سے جموں اور سرینگر کا دورہ

Next Post

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.