اتوار, جولائی 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

این سی بنام مرکز:’ہمیں دیوار کی طرف مت دھکیلیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-04
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
این سی بنام مرکز:’ہمیں دیوار کی طرف مت دھکیلیں‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

سرینگر/۴اپریل
جموں و کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ کی صدارت میں ڈپٹی چیف منسٹر کی فیئر ویو رہائش گاہ پر ایک اہم میٹنگ کے فوراً بعد حکمراں نیشنل کانفرنس (این سی) نے مرکزی حکومت کو سخت وارننگ جاری کی۔
پارٹی نے’ آخری‘ بار نئی دہلی پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر میں عوام کے بھاری مینڈیٹ کو کمزور نہ کرے اور جمہوری طور پر منتخب حکومت کو بغیر کسی مداخلت کے کام کرنے کی اجازت دے۔
یہ اجلاس لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ذریعہ جے کے اے ایس کے 48 افسروں کے حالیہ تبادلوں کے سیاسی اور انتظامی مضمرات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے طلب کیا گیا تھا۔
قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ اتحاد ایل جی انتظامیہ کے فیصلے کے جواب میں اپنے مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کرے گا۔
جمعہ کی سہ پہر میٹنگ ختم ہونے کے فوراً بعد نیشنل کانفرنس کے چیف ترجمان اور ایم ایل اے زڈی بل‘ تنویر صادق نے کانگریس لیڈر اور بانڈی پورہ کے ایم ایل اے نظام الدین بٹ کے ساتھ میڈیا سے بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں پارلیمنٹ میں منظور وقف بل سمیت اہم امور پر توجہ مرکوز کی گئی۔” یہ بل ملک میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے خلاف ہے اور ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں۔ ایک اور اہم مسئلہ جموں و کشمیر کے عوام کی طرف سے نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت کو دیا گیا مینڈیٹ تھا۔ ہم نے ایک بار پھر حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مینڈیٹ کا احترام کرے۔ یہ دونوں قراردادیں آج متفقہ طور پر منظور کی گئیں“۔
گپکار میں نائب وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے تنویر صادق نے کہا”عمر عبداللہ کی صدارت میں قانون ساز پارٹی کے اجلاس میں دو اہم قراردادیں منظور کی گئیں“۔
ان کاکہنا تھا”ہم نے وقف ترمیمی بل کی مذمت کی ہے۔ یہ اقلیتوں کے خلاف ہے۔ سب نے ایک آواز میں اس کی مخالفت کی۔ آج منظور کی گئی دوسری قرارداد میں ہم نے کہا ہے کہ منتخب حکومت کے مینڈیٹ کو پامال کرنے والا کوئی بھی شخص عوام اور ان کے مینڈیٹ کی توہین کر رہا ہے“۔
تنویر نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر اور نئی دہلی کے ساتھ ان کی ہم آہنگی کو غلط نہیں سمجھا جانا چاہئے۔ انہوں نے زور دے کر کہا”ہم حکمرانی میں وقار برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن اسے سیاسی کمزوری یا تابعداری کی علامت کے طور پر نہیں لیا جانا چاہئے“۔
تنویر نے کہا کہ مرکز کو این سی کے تعاون کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہئے، ان کاکہنا تھا”ہم آخری بار اس اپیل کو ایک درخواست کے طور پر نہیں بلکہ ایک پختہ انتباہ کے طور پر کر رہے ہیں:ہمیں دیوار کی طرف مت دھکیلیں“۔
میٹنگ میں شریک کانگریس لیڈر نظام الدین بٹ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ طویل مدتی اور قلیل مدتی دونوں امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا”کچھ سینئر رہنما شرکت نہیں کر سکے، لیکن مجھے دیگر رہنماو¿ں کے ساتھ کانگریس کی نمائندگی کرنے کا حکم دیا گیا تھا“۔
بٹ نے کہا کہ حکومت کے تمام ایم ایل اے قائد ایوان کے پیچھے مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ وقف بل اور عوامی مینڈیٹ جیسے حساس معاملوں پر متفقہ طور پر اتفاق رائے ہے کہ ان مسائل کو مرکز کے ساتھ بات چیت کے ذریعہ حل کیا جانا چاہئے۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وقف ترمیمی بل پرپارلیمنٹ کی مہر لگی‘راجیہ سبھا سے بھی منظوری

Next Post

وندے بھارت ٹرین کے افتتاح سے قبل سرینگر،کٹرا ٹریک کا معائنہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری
اہم ترین

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

2026-07-25
ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2026-07-25
’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘
اہم ترین

’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘

2026-07-25
ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات
اہم ترین

ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات

2026-07-25
پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا
اہم ترین

پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا

2026-07-25
’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

حکومت جموں و کشمیر کو فلم سازوں کی پسندیدہ منزل بنانے کیلئے  پُرعزم:وزیرا علیٰ

2026-07-25
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

پرہ کے خلاف استحقاق شکنی معاملے کی سماعت۷؍اگست تک ملتوی

2026-07-25
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

امرناتھ یاترا آج سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان

2026-07-25
Next Post
کشمیر روٹ کےلئے خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ وندے بھارت ٹرین کی رونمائی

وندے بھارت ٹرین کے افتتاح سے قبل سرینگر،کٹرا ٹریک کا معائنہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.