سرینگر//
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بدھ کی صبح ایک مشتبہ آئی ای ڈی بر آمد کی گئی جس کو بعد میں بم ناکارہ بنانے والے اسکاڈ (بی ڈی ایس) کی ایک ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے ناکارہ بنا دیا۔
حکام نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے معمول کی گشت کے دوران ضلع بانڈی پورہ میں بانڈی پورہ ،سری نگر روڈ پر سن سیٹ پوائنٹ کے نزدیک ایک مشتبہ آئی ای ڈی دیکھی جس کے بعد روڈ پر احتیاطی طور پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد فوراً بعد بم ناکارہ بنانے والے اسکاڈ کی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جنہوں نے اس کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔
واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں پیر کے روز جبکہ ضلع کولگام میں اتوار کو مشتبہ آئی ای ڈیز بر آمد کی گئیں جنہیں بعد میں بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا گیا۔