نئی دہلی//
گزشتہ کئی برسوں سے بڑے ٹورنامنٹس میں نمایاں کارکردگی کے ساتھ ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم عالمی سطح پر تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ ہندوستانی کھیلوں کی تاریخ میں ہاکی ہمیشہ ایک اہم کھیل کے طورپر دیکھی جاتی ہے۔ اس شعبے میں ہمارے کھلاڑیوں نے بہت شہرت بھی حاصل کی ہے۔ چاہے و ہ مرد کھلاڑی ہوں یا پھر خواتین، دونوں نے ملک کا نام ملک اور بیرون ملک روشن کیا ہے۔
ہاکی کے کھیل کو کسی زمانے میں صرف مردوں ہی کھیل سمجھا جاتا تھا لیکن اب اس کھیل میں خواتین نے بھی اپنے جوہر دکھانے شروع کردیئے ہیں۔ ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم میں کئی ایسے نام موجود ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے بلکہ مرد ہاکی کھلاڑیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ہندستان کی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ہیلن میری انوسینٹ ایک ممتاز ہندوستانی فیلڈ ہاکی کھلاڑی ہیں جو بنیادی طور پر قومی خواتین کی ہاکی ٹیم میں گول کیپر کے طور پر فیلڈ میں نظر آتی ہیں۔ میری نے یہ کھیل اس وقت شروع کیا جب وہ ساتویں جماعت کی طالب علم تھیں۔ایک زمانے میں انہوں نے اسکول میں اس کھیل میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے بہت نام کمایا۔ اس کے لیے وہ اپنے کزن سے متاثر ہوئیں جنہوں نے ہاکی ٹیم بنائی تھی۔ اس کے بعد سے میری نے ایک کے بعد ایک کئی میچ کھیلے۔ہاکی میں ان کی قابلیت کو دیکھ کر کچھ عرصے بعدہندستانی ہاکی کے قومی کوچ آنجہانی ایم کے کوشک کی نظر ان پر پڑی ۔انہوں نے میری کو ہاکی کی بہترین تربیت دی اور انہیں ہاکی کا ماہر بنا دیا۔
ہیلن میری انوسینٹ 14 مارچ 1977 ہندوستان کی کیرالہ ریاست میں پیدا ہوئیں۔ ہیلن میری کو بچپن سے ہی سخت محنت کرتے دیکھا گیا ہے ۔ انہوں نے مسلسل اپنی فٹنس پر دھیان دیا ۔ اور اپنے بہتر کارکردگی پر توجہ کو مرکوز رکھا۔ وہ بہتر طریقے سے آگے بڑھنے کے لئے لگی رہیں۔ کیونکہ وہ اپنے خواب کے حصول کے بہت قریب تھیں ۔