جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشیں‘گلمرگ میں ہلکی برفباری

۱۷سے۲۱مارچ تک موسم عام طور پر خشک رہنے کی توقع ہے :ترجمان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-13
in اہم ترین
A A
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف فباری‘بارشوں کا امکان

Rain

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر//
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں خراب موسمی صورتحال کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جہاں سیاحتی مقام سمیت کچھ پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی ہے وہیں سری نگر سمیت میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشیں بھی ہوئیں۔
گرمائی دار الحکومت سرینگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۸ء۴ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں اس دوران۰ء۵ملی میٹر جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں۴ء۷ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
شمالی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۲ء۱۱ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس دوران کوکرناگ میں۰ء۵ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
موسمیات محکمے کے مطابق وادی میں خراب موسمی صورتحال کا سلسلہ۱۶مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے بتایا کہ۱۲؍اور۱۴مارچ کو وادی میں کئی مقامات پر ہلکی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں جبکہ۱۵؍اور۱۶مارچ کو بھی کئی مقامات پر رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں۱۷سے۲۱مارچ تک موسم عام طور پر خشک رہنے کی توقع ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کو کہا ہے جبکہ کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ۱۰سے۱۸ مارچ تک اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں آپریشنز معطل رکھنے کی صلاح دی ہے ۔
علاوہ ازیں لوگوں سے ان علاقوں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں، میں جانے سے احتراز کرنے کی اپیل کی ہے ۔
ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں کہیں گراوٹ تو کہیں بہتری ریکارڈ کی گئی۔
سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۷ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت ۵ء۰ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۷ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۶ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوکرین کے بارے میں فیصلے امریکا نہیں ماسکو کرے گا: روسی ترجمان

Next Post

سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ

سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.