جموں/۷مارچ
وزیر اعلیٰ ‘عمرعبداللہ نے جموں اور سرینگر میں پریس کلبوں کو بحال کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
جموں اسمبلی میں آج اگلے مالی سال کا میزانیہ پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایک آزاد اور ذمہ دار پریس ایک متحرک جمہوریت کی بنیاد۔ ہماری حکومت آزادی صحافت کو برقرار رکھنے اور صحافیوں کو محفوظ اور شفاف طریقے سے کام کرنے کو یقینی بنانے کے اپنے عزم پر غیر متزلزل ہے۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ میڈیا رائے عامہ کی تشکیل، جمہوری اداروں کو مضبوط بنانا اور شہریوں کو باخبر رکھنے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے
ان کاکہنا تھا” اس جذبے کے تحت ہم پریس کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، معلومات تک زیادہ سے زیادہ رسائی کی سہولت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں“۔
وزیر اعلیٰ نے کہا ”ہم جموں اور سری نگر میں پریس کلب کی بحالی اور حمایت کے لئے ٹھوس قدم اٹھائیں گے ، صحافیوں کو عوام کے ساتھ منسلک ہونے ، تعاون کرنے اور بامعنی کردار ادا کرنے کےلئے وقف جگہ فراہم کریں گے۔“