ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

حکومت بنگس کو ایک منفرد سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دے گی:وزیر اعلیٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-07
in اہم ترین
A A
کچھ لوگ ہمیں ڈرانے دھمکانے اور خاموش کرانے کی کوشش کر رہے ہیں: عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

جموں//
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ حکومت بنگس کو ایک منفرد سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے اورسیاحوں کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ‘جن کے پاس محکمہ سیاحت کا قلمدان بھی ہے‘ نے قانون ساز اسمبلی میں رُکن شیخ خورشید کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ بنگس ویلی کی ترقی کیلئے گزشتہ دو برسوں میں اِستعمال کئے گئے فنڈز کی تفصیلات کے مطابق موجودہ مالی سال۲۰۲۵۔۲۰۲۴ء کیلئے۳۰لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے جن میں سے۲۴لاکھ روپے پہلے ہی جاری کئے جا چکے ہیں۔
وزیرا علیٰ نے جاری بجٹ سیشن کے وقفہ سوالات کے دوران جواب دیتے ہوئے کہا کہ بنگس ویلی کی پوری زمین محکمہ جنگلات کے دائرے میں آتی ہے ۔
اِس کے مطابق یہ معاملہ ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ کے سامنے اٹھایا گیا ہے تاکہ محکمہ جنگلات کی مشاورت سے مجوزہ کاموں کے لئے اراضی کی نشاندہی میں مداخلت کی جاسکے ۔
وزیرا علیٰ نے بتایا کہ محکمہ جنگلات کی جانب سے زمین کے پارسل کی نشاندہی کے بعد فارسٹ کلیئرنس کے لئے پرویش پورٹل پر ضروری اجازت اور این او سی طلب کئے جائیں گے ۔
عمرعبداللہ نے ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے لئے کہا کہ محکمہ نے بڑی عمارتوں اور ہوٹلوں کی تعمیر سے گریز پر توجہ مرکوز کی ہے ۔
وزیرا علیٰ نے ایوان کو بتایا’’اس علاقے کو ایک ماحولیاتی سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دینا مقصد ہوگا۔ محکمہ بنیادی تفریحی سہولیات، بارش سے بچاو کے لئے شیڈ، عوامی سہولیات، سائن بورڈوں، روشنی کے اِنتظام اورکوڑاکرکٹ کو ٹھکانے لگانے کی سہولیات کی تعمیر پر توجہ دے گا‘‘۔
اِس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محکمہ سیاحت نے بنگس ویلی میں مقامی چرواہوں، خانہ بدوشوں اور بنگس وادی کے دیگر باشندوں کے روزگار کے تحفظ کیلئے پے انگ گیسٹ ہاوسز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’یہ اقدام مقامی ثقافت ، روایات ضیافتوں کے فروغ میں مدد گار ثابت ہوگا اور سیاحوں کیلئے ایک حقیقی تجربہ فراہم کرے گا‘‘۔انہوں نے ایوان کو بتایا کہ بنگس ویلی کے قریب۱۹گیسٹ ہاؤسز محکمہ سیاحت کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔
عمرعبداللہ نے یہ بھی کہا کہ بنگس فیسٹول کا اِنعقاد کیا جائے گا تاکہ اِس خوبصورت مقام کی وسیع پیمانے پر تشہیر کی جا سکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایوان میں ممبروں کو سوچ سمجھ کراپنے الفاظ کا استعمال کرنا چاہئے : قرہ

Next Post

گاندربل میں دو منشیات فروش گرفتار:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد

گاندربل میں دو منشیات فروش گرفتار:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.