سرینگر//
شمالی ضلع بارہ مولہ کے اوڑی میں لڑکی اور لڑکے نے بیک وقت دریائے جہلم میں چھلانگ لگائی ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔
اطلاعات کے مطابق اوڑی میں بدھ کی سہ پہر اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب ایک دوشیزہ اور لڑکے نے بیک وقت دریائے جہلم میں چھلانگ لگا ئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اوڑی میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک دولنجا علاقے میں دونوں دریائے جہلم میں کود گئے ۔انہوں نے کہاکہ مقامی لوگوں اور پولیس نے ریسکیو آپریشن شروع کیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محبت میں ناکامی خود کشی کرنے کی بنیادی وجہ ہو سکتی ہے ۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔