کراچی/// جوس بٹلر نے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد جمعہ کو انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔
بٹلر نے آج اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ بطور کپتان اپنا آخری میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کراچی میں کھیلیں گے۔
بٹلر نے کہا کہ میں انگلینڈ کی کپتانی چھوڑ رہا ہوں۔ یہ میرے اور ٹیم کے لیے درست فیصلہ ہے۔ امید ہے کہ کوئی اور آئے گا جو برینڈن میک کولم کے ساتھ ٹیم کو آگے لے جائے گا جہاں اسے ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وہ انگلینڈ کے لیے کھیلنا جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت میرا بنیادی احساس اداسی اور مایوسی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ کم ہو جائے گا اور میں دوبارہ اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہونا شروع کروں گا۔ اس کے ساتھ ساتھ، میں فخر سے غور کروں گا کہ اپنے ملک کی کپتانی کرنا اور اس جڑی تمام باتین بہت بڑی کامیابی تھی۔