بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں تین وکٹ پر 177 رن کا اسکور بنایا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-21
in کھیل
A A
مومن الحق نے بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کپتانی سے استعفیٰ دیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

گالے (سری لنکا)// نعیم حسن (پانچ وکٹ) اور حسن محمود (تین وکٹ) کی شاندار کارکردگی کے بعد شادمان اسلام (76) اور کپتان نجمل شانتو (ناٹ آؤٹ 56) کی نصف سنچری اننگز کی بدولت بنگلہ دیش نے جمعہ کے روز پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے اختتام پر دوسری اننگز میں تین وکٹوں پر 177 رنز بنائے اور اس کی مجموعی برتری 187 رن کی ہو گئی ہے۔ اب میچ میں صرف ایک دن کا کھیل باقی ہے۔
سری لنکا کو پہلی اننگز میں 485 رنز تک محدود رکھنے کے بعد دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے آنے والی بنگلہ دیش ٹیم کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اس نے اپنی پہلی وکٹ آٹھویں اوور میں 24 رنز کے اسکور پر گنوا دی۔ اس کے بعد مومن الحق (14) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ دن کی آخری وکٹ شادمان اسلام (76) کی صورت میں گری۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں تین وکٹ پر 177 رنز بنا لیے ہیں اور کریز پر نجمل شانتو (56 ناٹ آؤٹ) اور مشفق الرحیم (22 ناٹ آؤٹ) موجود تھے۔
سری لنکا کی جانب سے پربھات جے سوریہ، تھرندو رتنائیکے اور میلان رتنائیکے نے ایک- ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل سری لنکا نے کل کے اسکور چار وکٹ پر 368 رنز سے کھیلنا شروع کیا۔ سری لنکا کی پانچویں وکٹ آج صبح کے سیشن میں کپتان دھننجے ڈی سلوا (19) کی صورت میں گری۔ انہيں نعیم حسن نے وکٹ کیپر لٹن کمار داس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اس کے بعد سری لنکا کے بلے باز بنگلہ دیش کے باؤلنگ اٹیک کے سامنے زیادہ دیر نہ چل سکے۔ کوشل مینڈس (پانچ) کو حسن محمود نے آؤٹ کیا۔ میلان رتنائیکے (39)، تھرندو رتنائیکے (صفر) اور اسیتھا فرنینڈو (چار) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی پوری ٹیم دوسرے سیشن میں 131.2 اوورز میں 485 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ پربھات جے سوریا (11) ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 495 رنز بنائے تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جیکب بیتھل، سیم کک بھارت کے ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد انگلینڈ کی ٹیم چھوڑ دیں گے: رپورٹ

Next Post

کارون نائر ٹیسٹ ٹیم سے باہر ہوگئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
پنک بال ٹیسٹ میں ہندوستان نے سری لنکا کو 238 رن سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کی

کارون نائر ٹیسٹ ٹیم سے باہر ہوگئے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.