جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستان کے جانباز راہل اور گِل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-24
in کھیل
A A
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

لیڈز//ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن اتوار کو دوسری اننگز میں بارش کی وجہ سے کھیل روکے جانے پر دو وکٹوں پر 90 رنز بنا لیے ہیں۔ دوسری اننگز میں بلے بازی کرتے ہوئے کے ایل راہل (47 ناٹ آؤٹ) اور شبھمن گل (6 ناٹ آؤٹ) کریز پر موجود ہیں۔
دوسری اننگز میں بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے چوتھے اوور میں ہی اوپنر یشسوی جیسوال (4) کا وکٹ گنوا دیا۔ وہ برائیڈن کارس کی گیند پر وکٹ کیپر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے سائی سدرشن نے کے ایل راہل کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 66 رنز جوڑے۔ سائی سدرشن (30) دوسرے وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ انہیں بین اسٹوکس نے آؤٹ کیا۔ہندوستان نے بوندا باندی کی وجہ سے کھیل روکے جانے پر اسٹمپ کے وقت دو وکٹ پر 90 رنز بنا لیے تھے۔ کے ایل راہل (ناٹ آؤٹ 47) اور کپتان شبھمن گل (6) رنز بنانے کے بعد کھیل رہے تھے۔ انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کارس اور بین اسٹوکس نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل جسپریت بمراہ (پانچ وکٹ)، پرسدھ کرشنا (تین وکٹ) اور محمد سراج (دو وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن اتوار کو انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 465 کے اسکور پر روک کر چھ رنز کی معمولی برتری حاصل کر لی۔
انگلینڈ نے کل کے اسکور تین وکٹوں پر 209 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ انگلینڈ کا پہلا وکٹ صبح کے سیشن میں اولی پوپ کی صورت میں گرا۔ وہ پرسدھ کرشنا کے ہاتھوں وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اولی پوپ نے 137 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے (106) رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے کپتان بین اسٹوکس نے ہیری بروک کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ محمد سراج نے ہیری بروک (20) کو پنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر انگلینڈ کو پانچواں دھچکا دیا۔
اگرچہ ہندوستانی گیند بازوں نے پہلے سیشن میں دو وکٹ حاصل کئے لیکن انگلینڈ کے بلے بازوں نے میچ پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔ تاہم انگلینڈ کی ٹیم اب بھی پہلی اننگز میں ہندوستان کے اسکور سے 144 رنز پیچھے ہے اور اس کے ابھی پانچ وکٹ باقی ہیں۔ لنچ کے بعد پرسدھ کرشنا نے جیمی اسمتھ (40) کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کو چھٹا دھچکا دیا۔ انگلینڈ کا ساتواں وکٹ ہیری بروک کی صورت میں گرا۔ ہیری بروک کو (99) کے اسکور پر پرسدھ کرشنا نے آؤٹ کیا۔ برائیڈن کارس (22) کو سراج نے بولڈ کیا، کرس ووکس (18) اور جوش ٹنگ (11) کو بمراہ نے بولڈ کیا، جس سے انگلینڈ کی پہلی اننگز 100.4 اوورز میں 465 کے اسکور پر ختم ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کو چھ رنز کی معمولی برتری حاصل ہوگئی۔
ہندوستان کی جانب سے جسپریت بمراہ نے پانچ وکٹ حاصل کئے۔ پرسدھ کرشنا نے تین وکٹ لئے ۔ محمد سراج نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ ہندوستان نے پہلی اننگز میں یشسوی جیسوال، کپتان شبھمن گل اور رشبھ پنت کی سنچریوں کی بدولت 471 رنز بنائے تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پرتھوی شا نے اگلے گھریلو سیزن میں کسی اور ریاست سے کھیلنے کے لیے ایم سی اے سے اجازت طلب کی

Next Post

ویسٹ انڈیز کی خاتون ٹیم نے جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
ویسٹ انڈیزویمنزسیریز کے لیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

ویسٹ انڈیز کی خاتون ٹیم نے جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.