پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سی آئی کے کا دہلی میں خفیہ آپریشن مطلوب دہشت گرد گرفتار:ترجمان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-28
in اہم ترین
A A
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر//
کشمیر کی سراغ رساں ایجنسی (سی آئی کے ) نے دہلی میں ایک خفیہ آپریشن کے دوران ٹیرر فنڈنگ میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کیاہے۔
کاونٹر انٹیلی جنس کشمیر کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی آر زیر نمبر۲۴/۲میں مطلوب دہشت گرد کو ایک خفیہ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا ہے ۔
ترجمان نے کہاکہ گرفتار دہشت گرد ٹیرر فنڈنگ میں ملوث ہونے کے علاوہ اس کے لائن آف کنٹرول کے اُس پار بیٹھے کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ گہرے روابط تھے ۔
ترجمان کے مطابق مذکورہ دہشت گرد جموں وکشمیر میں سرگرم ممنوع دہشت گرد تنظیموں سے وابستہ دہشت گردوں کو مختلف طریقوں سے لاجسٹک سپورٹ فراہم کر رہا تھا اور یہ کہ تخریبی سرگرمیوں کو انجام دینے کی خاطر وہ فنڈ فراہم اور منتقل کرنے کے حوالے سے بھی پولیس کو مطلوب تھا۔
بیان کے مطابق ملزم پرویز احمد خان عرف پی کے عرف شیخ تجمل اسلام عرف خالد ولد بشیر احمد خان ساکن فاروق کالونی بمنہ سری نگرٹیرر فنڈنگ کیلئے استعمال رقم کو لائن آف کنٹرول کے ذریعے اس طرف بھیج کر پھر اس کو کورئیرز کے ذریعے بھارت کے مختلف شہروں تک پہنچانے کے کام پر مامور تھا۔
ان کے مطابق شیخ تجمل اسلام کو کشمیر کی سراغ رساں ایجنسی اور دہلی پولیس کی سی آئی ڈی سیل نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران گرفتار کیا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ چند روز قبل سی آئی کے کشمیر کے ہیڈ کواٹر میں اس آپریشن کی منصوبہ بندی کی گئی اور ملزم پر خصوصی نظر گزر رکھی جارہی تھی۔
بیان کے مطابق ملزم گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش تھا اورعدالت مجاز کی ہدایت پر اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔
ترجمان نے کہاکہ ملزم کو بہت جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں سے اس کی جسمانی ریمانڈ حاصل کی جائے گی۔
سی آئی کے کے مطابق تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی بنام اسپیکر:’کسی بھی غیر آئینی اور ملک مخالف قرارداد کی اجازت نہ دیں‘

Next Post

بالائی حصوں کے بعد میدانی علاقوں میں بھی برفباری 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
بالائی علاقوں میں پھربرفباری‘میدانی حصوں میں بارشیں

بالائی حصوں کے بعد میدانی علاقوں میں بھی برفباری 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.