اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ہمارا اتحاد آپ کے ملک کے لیے ایک غنیمت ہے”: یورپی یونین کا ٹرمپ کو جواب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-28
in عالمی خبریں
A A
اسرائیل: یورپی یونین کے ساتھ مضبوط تعلقات ہماری اسٹریٹجک کامیابی ہیں

europe union

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

واشنگٹن//
ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد انہوں نے یورپی ممالک پر وقفے وقفے سے تنقید کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
فرانسیسی صدر عمانویل میکروں کے دو روز قبل واشنگٹن کے دورے کے باوجود ٹرمپ نے یورپی یونین پر تنقید کی ہے۔
کل بدھ ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین کا قیام امریکہ کو نقصان پہنچانے کےلیے کیا گیا تھا۔
تاہم یورپی ممالک کی طرف سے ان کے متنازعے بیانات پر سخت ردعمل آیا ہے۔ یورپی کمیشن نے یونین کو ریاستہائے متحدہ امریکہ کے لیے ایک "نعمت” قرار دیا۔ یورپی یونین کا کہنا ہےکہ ریپبلیکن امریکی صدر کو اپنے ملک کے لیے ہماری ’مہربانیوں‘ کا شکر گذار ہونا چاہیے۔
یورپی کمیشن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ "یورپی یونین دنیا کی سب سے بڑی آزاد تجارتی منڈی ہے۔ یہ امریکہ کے لیے ایک اعزاز ہے”۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ” ہمیں تمام یورپی اور امریکی شہریوں اور کمپنیوں کے لیے ان مواقع کو یکساں طور پر محفوظ رکھنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا، نہ کہ ایک دوسرے کے خلاف مہم چلانے کی "۔
انہوں نے زور دیا کہ "یونین نے ایک بڑی اور مربوط سنگل مارکیٹ بنا کر امریکہ کو تجارت میں سہولت فراہم کی ہے، امریکی برآمد کنندگان کے لیے لاگت کو کم کیا ہے اور 27 ممالک میں متحد معیارات اور ضوابط بنائے ہیں”۔
یورپی کمیشن نے متنبہ کیا کہ یونین امریکی صدر کی طرف سے نئی ٹیکس دھمکیوں کے حوالے سے کسی بھی کسٹم ڈیوٹی کا "مضبوطی اور فوری” جواب دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ "یورپی ممالک ہمیشہ یورپی کمپنیوں، کارکنوں اور صارفین کو بلاجواز محصولات سے محفوظ رکھیں گے”۔
اے ایف پی کے مطابق ترجمان نے کہا کہ "یورپی یونین امریکہ پر مہربان ہے، اگر ٹرمپ قواعد پر عمل کرتے ہیں تو تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں”۔
یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ٹرمپ نے بدھ کو یورپ سے درآمد کی جانے والی مصنوعات پر 25 فیصد محصولات عائد کرنے کی دھمکی کا اعادہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں یورپ کے ممالک سے محبت کرتا ہوں، میں واقعی میں ان تمام ممالک سے محبت کرتا ہوں، لیکن سچ پوچھیں یورپی یونین ہمارے ملک کو نقصان پہنچانے کے لیے بنائی گئی تھی، یہی مقصد تھا اور وہ کامیاب ہوئے”۔
جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی ممالک نے ٹرمپ کے اس بیان پر سخت رد عمل دیا ہے۔اس سے قبل وزیر خارجہ مارکو روبیو کی یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی کایا کالس کے ساتھ کل ہونے والی ملاقات منسوخ کردی گئی تھی۔جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق ملاقات کی منسوخی”شیڈیولنگ ایشوز” کی وجہ سے تھی۔
قابل ذکر ہے کہ بہت سے یورپی رہنماؤں نے اس سے قبل فروری کے وسط میں میونخ سکیورٹی کانفرنس کے دوران امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی تقریر پر بھی تنقید کی تھی، جہاں انہوں نے کئی یورپی ممالک اور یورپی یونین کے موقف کی شدید مذمت کی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوکرین سے اپنے پیسے واپس لیں گے

Next Post

کشمیر میں جاری برفباری اور بارشوں سے بارشوں کی۸۰ فیصد کمی گھٹ کر۶۵فیصد رہ گئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شمالی کوریا دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دے گا: کم جونگ ان
عالمی خبریں

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

2025-05-10
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

2025-05-10
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
عالمی خبریں

کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد

2025-05-10
راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری
عالمی خبریں

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر شدید فضائی حملے۔ شہریوں میں خوف و ہراس

2025-05-10
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
Next Post
کشمیر:جنوری کو پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان

کشمیر میں جاری برفباری اور بارشوں سے بارشوں کی۸۰ فیصد کمی گھٹ کر۶۵فیصد رہ گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.