ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بالائی علاقوں میں برف باری،میدانی علاقوں میں بارشیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-26
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وادی میں تازہ برفباری ‘ دور دراز علاقوں کا ضلع صدر مقامات سے رابطہ منقطع

SRINAGAR, NOV 14 (UNI) :-A view of fresh snowfall at Tangmarg on Srinagar-Gulmarg road on Monday. UNI PHOTO -37U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۲۶فروری

وادی کشمیر کے سیاحتی مقامات سمیت بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7.8 ملی میٹر بارشیں ریکارڈ ہوئی ہیں۔

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

وادی کے سیاحتی مقام گلمرگ میں 33 سینٹی میٹر برف جبکہ وادی کے دوسرے سیاحتی مقام پہلگام میں 20.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔

شمالی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20.3 ملی میٹر بارش اور1.5 سینٹی میٹر برف ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قصبہ قاضی گنڈ میں 12.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔

سری نگر ہوائی اڈے پر گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔

وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالترتیب 9.0 ملی میٹر اور 13.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔

شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالترتیب19.5 ملی میٹر اور 26.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس دوران سوپور میں 32.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں اور کولگام اضلاع میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالترتیب3.0 ملی میٹر،1.0 ملی میٹر،12.0 ملی میٹر اور 9.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک بڑے پیمانے کی مغربی ہوا داخل ہونے کے نتیجے میں وادی کشمیر میں 28 فروری تک وسیع پیمانے پر برف وباراں کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ 25 اور 26 فروری کو یہ سرگرمیاں زور پکڑ سکتی ہیں جس کے نتیجے میں وادی کے پہاڑی علاقوں خاص کر کپوارہ، بانڈی پورہ اور گاندربل کے پہاڑی علاقوں میں درمیانی سے بھاری درجے کی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ 27 اور 28 فروری کو جنوبی، وسطی اور شمالی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں درمیانی سے بھاری برف باری کا امکان ہے جبکہ اس دوران وادی کے میدانی علاقوں میں بھی بارشوں کے ساتھ ساتھ برف باری متوقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ 27 فروری کو سری نگر میں بھی بارشوں کے ساتھ ہلکی برف باری متوقع ہے ۔

محکمہ موسمیات نے کشمیر اور جموں صوبوں کے صوبائی کمشنروں کو ایک ایڈوائزری ارسال کی ہے ایڈوائزری میں کہا گیا ہے ”ایک تازہ فعال ویسٹرن ڈسٹربنس 25 فروری کی شام سے 28 فروری کی شام تک جموں و کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں کو متاثر کر سکتی ہے “۔

ایڈوائزری کے مطابق اس موسمی نظام کے زیر اثر جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر درمیانے درجے کی بارشوں اور برف باری کا امکان ہے ۔

محکمے نے ایڈوائری میں کہا ہے کہ ان ایام کے دوران خاص کر سادھنا پاس، راز ان پاس، سونہ مرگ زوجیلا گمری ایکسز، مغل روڈ، سنتھن ٹاپ اور دیگر پہاڑی علاقوں کی سڑکوں پر ٹرانسپورٹ عارضی طور پر متاثر رہ سکتا ہے ۔

سیاحوں اور ٹرانسپورٹروں سے ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے جبکہ کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس دوران اپنے کھیت کھلیانوں میں آبپاشی و دیگر کام کرنے سے احتراز کریں۔

دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں کہیں بہتری تو کہیں گراوٹ درج ہوئی ہے سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 4.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’اگرالحاق مستقل تھاتو شرائط بھی مستقل تھیں‘

Next Post

راجوری میں دہشت گردوں کی فوج کی گاڑی پر فائرنگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
ہائی الرٹ کے بیچ راجوری میں تیسرے روز بھی حملہ آوروں کی تلاش جاری

راجوری میں دہشت گردوں کی فوج کی گاڑی پر فائرنگ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.