سرینگر//
فوج کی چنار کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے جنوبی کشمیر اور وسطی کشمیرکے ضلع بڈگام میں انسداد بغاوت آپریشنز میں تعینات یونٹوں کا دورہ کیا۔
اس دوران انہیں موجودہ سیکورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور جوانوں اور شہریوں کے درمیان روابط پر بریفنگ دی گئی۔
یہ جانکاری فوج کی چنار کور نے’ایکس‘پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔
کور نے کہا’’چنار کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے جنوبی کشمیر اور وسطی کشمیرکے ضلع بڈگام میں انسداد بغاوت آپریشنز میں تعینات یونٹوں کا دورہ کیا‘‘۔
فوج نے کہا’’انہیں موجودہ سیکورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور جوانوں اور شہریوں کے درمیان روابط پر بریفنگ دی گئی‘‘۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ دورے کے دوران موصوف لیفٹیننٹ جنرل نے تمام رینکس کی لگن اور مثالی پیشہ ورانہ مہارت کی سراہنا کی۔انہوں نے تمام رینکس کو آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی تلقین اور حوصلہ افزائی کی۔
اس دوران فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے اگلے علاقوں کا دورہ کرکے تازہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اس دوران جی او سی رومیو فورس بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
یہ جانکاری وائٹ نائٹ کور نے پیر کے روز ’ایکس‘پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔
پوسٹ میں کہاگیا’’وائٹ نائٹ کور کے جی او سی نے رومیو فورس کے چیف کے ساتھ موجودہ سیکورٹی صورتحال اور مخالفانہ سرگرمیوں کے بارے میں آپریشنل اپ ڈیٹ کے لیے راجوری سیکٹر کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا‘‘۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ جی او سی نے تمام رینکوں کو ان کی چوکسی اور انتھک آپریشنل توجہ کے لئے تعریف کی۔انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ تمام ہنگامی حالات کے لیے تیار رہیں۔
دریں اثنا وائٹ نائٹ ورک نے ایکس پر مزید لکھا ’’ڈیلٹا فور س کے ہیڈ کواٹر میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی‘‘۔ انہوں نے کہاکہ ڈوڈہ ، کشٹوار اور رام بن اضلاع میں دہشت گردی کے ماحولیاتی نیٹ ورک کو ختم کرنے کی خاطر اس میٹنگ کے دوران حکمت عملی ترتیب دی گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میٹنگ میں جموں وکشمیر پولیس، فوج اور سراغ رساں ایجنسیوں سے وابستہ سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔