ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’جموںکشمیر انتظامیہ اپریل تک نئے قوانین کی عمل آوری کو یقینی بنائیں ‘

فوری انصاف کو یقینی بنانے کیلئے ٹکنالوجی کا زیادہ استعمال کیا جانا چاہئے:شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-19
in اہم ترین
A A
امت شاہ کا جموں و کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کی صورتحال کا جائزہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

نئی دہلی//
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے منگل کو کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کو اپریل تک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں تین نئے فوجداری قوانین پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانا چاہئے۔
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے منگل کو وزیر اعلی عمر عبداللہ اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی موجودگی میں جموں و کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
عمرعبداللہ نے میٹنگ میں شرکت کی حالانکہ امن و امان کو براہ راست مرکزی حکومت سنبھالتی ہے کیونکہ سابق ریاست کو ۲۰۱۹ میں جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔
شاہ نے کہا کہ نئے قوانین کے مکمل نفاذ کیلئے ضروری ہے کہ پولیس اہلکاروں اور انتظامیہ کے رویے کو تبدیل کیا جائے اور شہریوں میں نئے قوانین کے بارے میں بیداری پیدا کی جائے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ تین نئے فوجداری قوانین کے تحت فوری انصاف کو یقینی بنانے کیلئے ٹکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جانا چاہئے۔
شاہ نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں غیر موجودگی میں ٹرائل کی شق کا استعمال کرنے کی فوری ضرورت ہے۔انہوں نے چارج شیٹ داخل کرنے کے عمل کو تیز کرنے کے لئے پولیس افسران کی ذمہ داری طے کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اجلاس میں جموں و کشمیر میں پولیس، جیلوں، عدالتوں، استغاثہ اور فرانزک سے متعلق مختلف نئی دفعات کے نفاذ اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے ہر پولیس اسٹیشن کو نیشنل آٹومیٹڈ فنگر پرنٹ آئیڈینٹیفکیشن سسٹم (این اے ایف آئی ایس) کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہئے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ عمرعبداللہ اور سنہا کے علاوہ مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر حکومت کے اعلی عہدیداروں نے نارتھ بلاک میں ہونے والی میٹنگ میں شرکت کی۔
بھارتیہ نیائے سنگھیتا، بھارتیہ ناگرک سرکشا سنگھیتا اور بھارتیہ سکشیہ ادھینیام نے بالترتیب نوآبادیاتی دور کے انڈین پینل کوڈ، کوڈ آف کرمنل پروسیجر اور انڈین ایویڈنس ایکٹ ۱۸۷۲کی جگہ لے لی۔
نئے قوانین گزشتہ سال یکم جولائی سے نافذ العمل ہوئے تھے۔
وزیر داخلہ پہلے ہی اتر پردیش، ہریانہ، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش اور گجرات سمیت کئی ریاستوں میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لے چکے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان اور قطر کے درمیان اسٹریٹجک ساجھیداری قائم، تجارت دوگنی ہو جائے گی

Next Post

وزیر داخلہ کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں سکیورٹی صورتحال پر بات نہیں ہو ئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
وزیر داخلہ کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں سکیورٹی صورتحال پر بات نہیں ہو ئی : وزیر اعلی

وزیر داخلہ کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں سکیورٹی صورتحال پر بات نہیں ہو ئی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.