منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

حکومت کوامریکہ میں ہندوستانی شہریوں کو ہراساں کرنے کی مخالفت کرنی چاہیے : کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-06
in قومی خبریں
A A
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

نئی دہلی//کانگریس نے کہا ہے کہ امریکہ میں ہندوستانی شہریوں کو ہتھکڑیاں لگا کر ہراساں اور ملک بدر کرنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور حکومت ہندکو اس واقعہ کے خلاف سخت اعتراض کرنا چاہئے ۔
بدھ کو یہاں جاری ایک بیان میں کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے کہا کہ ہندوستانی شہریوں کو ہراساں کرنے کے واقعات پہلے بھی پیش آئے تھے ، جس پر کانگریس کی قیادت والی یونائیٹڈ پروگریسو الائنس (یو پی اے ) حکومت نے امریکہ کو سخت جواب دیا تھا اور اس کے سفیروں کو دی جانے والی سہولیات تک روک دی تھی۔ اس بار بھی حکومت ہند کو ایسا ہی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے امریکہ کو جواب دینا چاہیے ۔
انہوں نے کہا، "امریکہ میں ہندوستانیوں کو ہتھکڑیاں لگاکر اور ذلیل کرکے نکالے جانے کی تصاویر دیکھ کر، ایک ہندوستانی ہونے کے ناطے مجھے تکلیف ہوتی ہے ۔ مجھے دسمبر 2013 کا وہ واقعہ یاد ہے جب ہندوستانی سفارت کار دیویانی کھوبراگڑے کو امریکہ میں ہتھکڑی لگائی گئی تھی اور اسٹرپ سرچ کیا گیا تھا۔ خارجہ سکریٹری سجاتا سنگھ نے امریکی سفیر نینسی پاول سے سخت احتجاج درج کرایا تھا۔
مسٹر کھیڑا نے کہا، "یو پی اے حکومت نے سخت رد عمل ظاہر کیا تھا۔ میرا کمار، سشیل کمار شندے اور راہل گاندھی جیسے لیڈروں نے ہندوستان کے دورے پرآئے امریکی کانگریس کے وفد (جارج ہولڈنگ، پیٹ اولسن، ڈیوڈ شوائیکرٹ، راب ووڈال اور میڈلین بورڈلو) سے ملنے سے انکار کر دیا تھا۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے امریکہ کی اس کارروائی کو ‘قابل مذمت’ قرار دیا۔ حکومت ہند نے امریکی سفارتخانے کو فراہم کی جانے والی سہولیات واپس لے لی تھیں، جن میں سفارت خانے کے اہلکاروں کے لیے کھانے اور شراب کی رعایتی درآمد کی اجازت بھی شامل تھی۔ محکمہ انکم ٹیکس نے امریکی ایمبیسی کے اسکول کی تحقیقات شروع کر دی تھی۔
انہوں نے کہا، ‘‘وزیرخارجہ جان کیری نے دیویانی کھوبراگڑے کے ساتھ سلوک پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ امریکی انتظامیہ نے سکریٹری خارجہ سجاتا سنگھ کو فون کیا اور امریکہ کی طرف سے افسوس کا اظہار کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شاہین آفریدی کا شادی کی سالگرہ پر پیار بھرا پیغام، اہلیہ کے ہمراہ نئی تصویر بھی شیئر کر دی

Next Post

دہلی انتخابات میں سچائی کی ہوگی جیت : آتشی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے
قومی خبریں

برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے

2026-09-13
اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ
قومی خبریں

اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ

2026-09-13
سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت
قومی خبریں

سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت

2026-09-13
جموں و کشمیر میں چار نئے ویدر ریڈار نصب ہوں گے؛ ڈاکٹر جتندر سنگھ کا اعلان
قومی خبریں

ملک بھر میں کینسر کے علاج کی سہولیات کی توسیع ضروری: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2026-09-13
قومی خبریں

وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں نوجوان: وجیندر

2026-09-13
قومی خبریں

خواتین کمیشن کی کانفرنس خواتین کی آواز دبانے اور بی جے پی کی تعریف پر مرکوز رہی: کانگریس

2026-09-13
Next Post
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی

دہلی انتخابات میں سچائی کی ہوگی جیت : آتشی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.