منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بغیر لیبل والے مشین سے بنے قالینوں کی فروخت کیخلاف مہم تیز 

متعدد جعلی مصنوعات ضبط ‘خلاف ورزی کرنے والے ڈیلروںکو وارننگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-05
in مقامی خبریں
A A
بغیر لیبل والے مشین سے بنے قالینوں کی فروخت کیخلاف مہم تیز 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

سرینگر//
ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم ڈیپارٹمنٹ کشمیر نے خطے کے باہر سے خریداروں اور سیاحوںکی جانب سے مشین سے بنے غیر مقامی قالینوں کو غلط طور پر مستندکشمیری ہاتھ سے بنے قالینوں کے طور پر فروغ کئے جانے کی بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر بے ایمان قالین فروشوں کے خلاف اَپنی کارروائی مزید تیز کردی ہے۔
قالین بیچنے والے کوکوالٹی کنٹرول معیارات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے متعدد جعلی مصنوعات ضبط کی گئیں اور خلاف ورزی کرنے والے ڈیلروںکو سخت وارننگ جاری کی گئیں۔
محکمہ کے ایک ترجمان نے آج یہاں جاری ایک پریس بیان میں کہا کہ یہ کارروائی مقامی اخبارات میں شائع ہونے والی حالیہ رِپورٹوںکے بعد کی گئی ہے جن میں مشین سے تیار کردہ ترکی اور ایرانی قالینوں کی فروخت کوحقیقی کشمیری ہاتھ سے بنے قالینوں کی آڑ میں فروخت کئے جا رہا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا ’’ کوالٹی کنٹرول ڈویژن کے اَنفورسمنٹ وِنگ نے سری نگر میں متعدد ہول سیل کارپٹ ڈیلروں کا جامع معائنہ کیا اور یہ عمل جاری رہے گا۔‘‘
ٹیم نے معائنے کے دوران ترکی اور ایرانی قالینوں کا ذخیرہ دریافت کیا جن میںسے بعض بغیر لیبل کے تھے یا جزوی طور پر لیبل شدہ تھے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس طرح کے طرز ِعمل صارفین کو مصنوعات کی اصلیت اور نوعیت کے بارے میں گمراہ کرتے ہیں جو منصفانہ تجارتی اَصولوں کی خلاف ورزی کے زُمرے میں آتے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ٹورسٹ ٹریڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے ڈیلروں کو وارننگ جاری کی جائے گی اور مشورہ دیا جائے گا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام مصنوعات کو مقررہ تصریحات کے مطابق صحیح طور پر لیبل کیا جائے۔ اُنہوں نے مزید کہا،’’اِس میں مشین سے تیار کردہ قالینوں اور مستند کشمیر کے ہاتھ سے بنے قالینوں کے درمیان واضح  فرق کو نمایاں کرنا شامل ہے۔‘‘
ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم ڈیپارٹمنٹ نے شفافیت کو برقرار رکھنے اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کے اَپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ترجمان کے مطابق’’ اصلی کشمیری ہاتھ سے بنے قالینوں کی ساکھ کی حفاظت کے لئے جو کہ خطے کے ثقافتی ورثے کا ایک اہم حصہ ہے ، باقاعدگی سے معائینہ جاری رہے گا تاکہ قوانین پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جاسکے‘‘۔
ٍ محکمہ کے ترجمان نے مزید زور دیا کہ کشمیر کی دستکاری صنعت کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لئے محکمہ پُر عزم ہے ۔اُنہوں نے کہا’’ تمام شراکت داروںسے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ صنعت سے متعلقہ قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کریں ۔کسی بھی قسم کی بے ضابطگیوںیا غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ حقیقی کاریگروں کے مفادات کا تحفظ کیا جاسکے اور کشمیری ور ثے کی اصل شناخت کو برقرار رکھی جاسکے۔‘‘
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اگر جنگجوئیت ختم ہوگئی ہے تو کولگام حملے جیسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں: فاروق

Next Post

کاونٹر انٹیلی جنس کشمیر نے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بڈگام میں۲منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-05-13
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

ملک دشمن عناصر جعلی واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے معلومات حاصل کرنے کی کوششوں میں سرگرم: سائبر سیل

2025-05-13
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
Next Post

کاونٹر انٹیلی جنس کشمیر نے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.