کولگام/۳فروری
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ ملی ٹنٹوںکے حملے میں زخمی ہونے والے ایک سابق فوجی پیر کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
ایک افسر نے بتایا کہ کولگام کے بیہی باغ علاقے میں دہشت گردوں کے حملے میں ایک سابق فوجی اہلکار، اس کی بیوی اور بیٹی زخمی ہو گئے۔
افسر نے بتایا کہ تینوں کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں سابق فوجی اہلکار منظور احمد وگے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ ان کی اہلیہ اور بیٹی کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
دریں اثنا فورسز نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔