جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کیجریوال کا زہریلا بیان تمام دہلی والوں کے دماغ کو جھنجھوڑ رہا ہے : بی جے پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-29
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

نئی دہلی//بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمنا ندی کے پانی کے سلسلے میں عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتئ ہوئے کہا ہے کہ ان کا زہریلا بیان دہلی کے ہر شہریوں کے دماغ کو جھنجھوڑ رہا ہے ۔
دہلی بی جے پی کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں پارٹی کے قومی ترجمان اور راجیہ سبھا کے رکن سدھانشو ترویدی نے منگل کو کہا ‘‘دہلی جل بورڈ نے بھی کہا ہے کہ مسٹر کیجریوال کا بیان مکمل طور پر غلط ہے ، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ اور کیجریوال نے کسی دوسری ریاست کی حکومت پر ایسے نچلے درجے کے الزامات لگانے کی کوشش کی ہے ، جو پاکستان نے بھی جنگ کے دوران ہندوستان کے خلاف نہیں لگائے تھے ۔ میں کہہ سکتا ہوں کہ پانی کے سلسلے میں دیا گیا مسٹر کیجریوال کا یہ زہریلا بیان دہلی کے ہر فرد کے ذہن کو ضرور جھنجھوڑ رہا ہے کہ سیاست کس حد تک نیچلے گرسکتی ہے ۔ یہ دہلی کی عزت کا سوال ہے ۔ اپنی شکست کو چھپانے کے لئے آپ کی طرف سے اس طرح کی اوچھی بیان بازی کی جارہی ہے ۔”
وہیں دہلی بی جے پی کے صدر وریندر سچدیوا نے کہا کہمسٹر کیجریوال ہریانہ حکومت یا ہریانہ پر جو بھی الزام لگا رہے ہیں، وہ بھول جاتے ہیں کہ وہ ہریانہ کی اسی مٹی پر پیدا ہوئے ہیں، اسی مٹی نے انہیں جنم دیا ہے ۔ لوگوں کو ڈرانے اور دھمکانے سے الیکشن نہیں جیتا جاتا… انہوں نے جمنا کو صاف نہیں کیا، دہلی کے عوام کو گندا پانی پلایا ہے ۔ اپنے جھوٹ اور بدعنوانی کو چھپانے کے لیے وہ ہریانہ حکومت پر الزام لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا مسٹر کیجریوال کا یہ بیان کہ ہریانہ دہلی کو زہریلا پانی فراہم کر رہا ہے ، دہلی جل بورڈ کے چیف آفیسر کی رپورٹ نے ان کے بیان کا پردہ فاش کیا ہے ۔ "جھوٹی تخیلات اور فلمی کہانیوں نے مسٹر کیجریوال کے سیاسی کیریئر پر بڑا اثر ڈالا ہے ۔”
انہوں نے کہا مسٹر کیجریوال کا جمنا کو ہریانہ سے زہریلا پانی ملنے کا بیان مکمل طور پر فلمی بیان لگتا ہے ۔ اکثر ہم نے فلموں میں ولن کو دیکھا ہے کہ کنویں کے پانی کے زہریلے ہونے کا خوف دکھایا گیا ہے اور ہم نے مسٹر کیجریوال کو کچھ ووٹ حاصل کرنے کے لیے ایسا ہی کرتے دیکھا ہے ۔ دہلی کے لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہریانہ دہلی کو معیار کے مطابق پانی فراہم کرتا ہے ، لیکن وزیر پور سے اوکھلا کے سفر کے دوران مسٹر کیجریوال کی لاپرواہی کی وجہ سے دریا میں گرنے والے تقریباً 42 غیر ٹریٹمنٹ شدہ نالے جمنا کے پانی کو آلودہ کرتے ہیں۔
اس معاملے پر بی جے پی کا ایک وفد آج شام 5 بجے الیکشن کمیشن سے ملنے جا رہا ہے ۔ اس وفد میں مرکزی وزیر خزانہ اور بی جے پی کی سینئر لیڈر نرملا سیتا رمن، مرکزی وزیر بھوپیندر یادو اور ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نایاب سنگھ سینی شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ کل رات مسٹر کیجریوال نے ہریانہ حکومت پر جمنا کے پانی میں زہر ملانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگر واٹر بورڈ کے انجینئروں نے اسے صحیح وقت پر نہ پکڑا ہوتا تو بڑی تعداد میں دہلی کے لوگوں کی موت ہو جاتی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اتراکھنڈ کی طرح دیگر ریاستوں میں بھی جلد ہی یکساں سیول قانون نافذ کیا جائے : گوئل

Next Post

چند ارب پتیوں پر ملک کا خزانہ لٹا یا جا رہا ہے : کیجریوال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
قومی خبریں

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

2025-07-02
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
قومی خبریں

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

2025-07-02
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ آر ڈی آئی اسکیم کو منظوری دی

2025-07-02
Next Post
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ

چند ارب پتیوں پر ملک کا خزانہ لٹا یا جا رہا ہے : کیجریوال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.