جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ریاستی درجے کی بحالی کے بعد ہی لوگوں کے مسائل حقیقی معنوں میں حل ہوسکتے ہیں :فاروق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-28
in تازہ تریں
A A
اگر بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے امکانات کم ہیں:فاروق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

سرینگر/28جنوری
جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ‘ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے منگل کے روز کہاکہ ریاستی درجے کی بحالی کے بعد ہی لوگوں کے مسائل حقیقی معنوں میں حل ہوسکتے ہیں۔
ڈاکٹر فاروق نے کہاکہ ریاستی درجے کی بحالی کےلئے موجودہ عوامی سرکاری زمینی سطح پر کام کر رہی ہے ۔
ان باتوں کا اظہار این سی صدر نے درگاہ حضرت بل میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
ڈاکٹر فاروق نے کہاکہ ہم ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے کوششوں میں لگے ہیں کیونکہ ریاستی درجہ کی بحالی کے بعد ہی لوگوں کے مسائل حقیقی معنوںمیں حل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ ریاستی درجہ کی بحالی کا وعدہ کیا ہے اب اس کا ایفا کرنے کا وقت آگیا ہے ۔
این سی صدر نے کہا کہ دفعہ370اور 35اے کی بحالی کی لڑائی سے دستبرداری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مہاراجہ ہری سنگھ نے ہی 1927میں سٹیٹ سبجیکٹ قانون لایا تھا تاکہ یہاں کے عوام خصوصاً جموں کے ڈوگروں کے زمینیں اور نوکریاں مقامی لوگوں کیلئے بچائی جاسکیں اور اسی قانون نے بعد میں 35اے کی شکل اختیارکی۔ انہیں دفعات کی بنیاد پر جموں وکشمیر کا یونین آف انڈیا کیساتھ رشتہ جُڑا۔
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق نے کہاکہ کوئی باہر سے آکر یہاں منشیات کا استعمال نہیں کرتاہے بلکہ یہاں کے لوگ ہی فروخت کرتے ہیں اور یہاں کے لوگ ہی استعمال کرتے ہیں۔ اگرچہ پولیس اس بدعت کی روک تھام کیلئے کام کررہی ہے لیکن بحیثیت سماج یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس کی روک تھام کیلئے اپنا رول نبھائیں۔
اس سے قبل نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق نے آج درگاہ حضرت بل میں حاضری دی اور نمازِ ظہر بھی وہیں ادا کی۔ انہوں نے وہاں عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقائ، ریاست میں مکمل امن و امان ، لوگوں کی خوشحالی اور کشمیری قوم مصائب و مشکلات سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات پانے کیلئے دعا کی۔
نماز کے بعد این سی صدردیگر فرزندانِ توحید کے ہمراہ موئے پاک آنحضورکے دیدار سے فیضیاب ہوئے ۔ اُن کے ہمراہ سیاسی صلح کار و ایم ایل اے چھانہ پورہ مشتاق گورو بھی تھے ۔
ڈاکٹر فاروق لوگوں سے بھی ملاقی ہوئے اور عام شہریوں سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی عالم اسلام کو درپیش چیلنجوں سے نجات پانے کیلئے اللہ کے دربار میں سربسجود ہوکر ان آزمائشوں سے نجات کیلئے دعائیں مانگیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

معراج العالم کی تقریب سعید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

Next Post

یونیفارم سول کوڈجمہوریت کی روح کو مضبوط کرے گا:وزیر اعظم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
تازہ تریں

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

2025-07-03
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
تازہ تریں

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

2025-07-03
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
تازہ تریں

’دہشت گرد کہیں بھی ہوں انہیں ختم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں‘

2025-07-03
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
تازہ تریں

ریاستی درجہ جموں کشمیر کا آئینی حق ہے ، بحالی ناگزیر:قرہ

2025-07-03
امر ناتھ یاتریوں کا وادی میں پرتپاک استقبال
تازہ تریں

امر ناتھ یاتریوں کا وادی میں پرتپاک استقبال

2025-07-03
Next Post
یونیفارم سول کوڈجمہوریت کی روح کو مضبوط کرے گا:وزیر اعظم

یونیفارم سول کوڈجمہوریت کی روح کو مضبوط کرے گا:وزیر اعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.