بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بدھل اموات :پولیس اورمرکزی ٹیم نے تحقیقات شروع کی ہے :وزیر صحت

’ ڈاکٹروں نے مقامی رہائشیوںکے ٹیسٹ کئے جو منفی آئے جس کا یہ مطلب ہے کہ بدھل میں کوئی بیماری یا وائرس نہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-22
in اہم ترین
A A
بدھل اموات :پولیس اورمرکزی ٹیم نے تحقیقات شروع کی ہے :وزیر صحت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

جموں//
جموںکشمیر کی وزیر صحت سکینہ ایتو نے منگل کے روز کہاکہ راجوری کے بدھل گاؤں میں ڈاکٹروں اور ماہرین کی ٹیم خیمہ زن ہے ۔
ایتو نے کہاکہ چونکہ گاوں میں بیماری یا وائرس نہیں لہذا اب اس معاملے کی پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔
ان باتوں کا اظہار وزیر صحت نے کٹھوعہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
ایتو نے کہاکہ راجوری کے بدھل گاؤں میں پر اسرار اموات کی تحقیقات کیلئے پولیس نے اعلیٰ سطحی ٹیم تشکیل دی ہے ۔
وزیر صحت نے کہاکہ جوں ہی بدھل راجوری میں اموات کا سلسلہ شروع ہوا تو جموںکشمیر کی سرکار نے فوری کارروائی عمل میں لا کر ڈاکٹروں کو وہاں روانہ کیا۔
ایتو کے مطابق گزشتہ کئی ہفتوں سے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف راجوری کے بدھل گاوں میں خیمہ زن ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں نے وہاں رہائش پذیرسبھی لوگوں کے ٹیسٹ کئے جو منفی آئے جس کا یہ مطلب ہے کہ بدھل میں کوئی بیماری یا وائرس نہیں۔
وزیر صحت نے کہاکہ پولیس نے اموات کی وجوہات جاننے کی خاطرٹیم تشکیل دی ہے جبکہ مرکزی وزارت داخلہ کی ٹیم بھی علاقے میں خیمہ زن ہے ۔
ایتو نے کہاکہ راجوری کے بڈھال گاوں میں سیمپنگ کے ساتھ ساتھ غذائی اجناس، پینے کے پانی اور جڑی بوٹیوں کے بھی نمونے لیبارٹری روانہ کئے گئے ہیں۔
ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں سکینہ ایتو نے کہاکہ محکمہ ہیلتھ میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی ہے ۔
وزیر صحت نے کہاکہ چیلنجوں کے باوجود بھی ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔
راجوری کے بدھل گاؤں میں پراسرار اموات کے بیچ ۲۰سالہ نوجوان کو نازک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج منتقل کیا گیا ہے ۔
بتادیں کہ بدھل گاوں میں پرا سرار بیماری کی وجہ سے۱۷؍افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق راجوری کے بڈھال گاوں میں منگل کے روز ۲۰سالہ نوجوان جس کی شناخت اعجاز احمد کے بطور ہوئی ہے کو نازک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا ہے ۔
مقامی ذرائع نے بتایاکہ نوجوان کی حالت اچانک متغیر ہوئی اور اس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اعجاز احمد نامی نوجوان میں وہ علامات ظاہر نہیں ہوئی جو اس سے پہلے۱۷؍افراد میں ظاہر ہوئی تھیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان کا فوری طورپر علاج ومعالجہ شروع کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ راجوری میں پرا سرار اموات کی وجہ سے۱۷؍افراد جاں بحق ہوئے ، ملک کے نامور طبی اداروں کے ساتھ ساتھ ماہرین بھی ابھی تک اس سوال کا جواب نہیں ڈھونڈ پائے کہ آخر راجوری کے بڈھال گاوں میں لوگ کس بیماری کا شکار ہو رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ:گیس سلنڈر دھماکے میں ماں اوراس کا بیٹا جاں بحق

Next Post

راجوری کے بدھل گاو¿ں میں’پراسرار بیماری‘ کے 3 نئے معاملے سامنے آئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post

راجوری کے بدھل گاو¿ں میں’پراسرار بیماری‘ کے 3 نئے معاملے سامنے آئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.