جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بدھل اموات: تحقیقات میں تیزی کی ہدایت

وزیر اعلیٰ کاراجوری گاؤں میں پرسرار اموات سے پیدا’تشویش ناک ‘ صورتحال کا اعلیٰ سطحی اجلاس میں جائزہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-18
in اہم ترین
A A
بدھل میں پراسرار اموات: وزیر اعلی کی محکمہ صحت اور پولیس کو تحقیقات تیز کرنے کی ہدایت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

حکومت اس بات کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے کہ بیماری کی اصل وجہ کی جلد از جلد نشاندہی کی جائے:عمرعبداللہ
جموں//
وزیر اعلیٰ‘عمر عبداللہ نے راجوری ضلع کے بدھل گاؤں کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے آج ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جہاں پراسرار موت وں نے ۱۶ لوگوں کی جان لے لی ہے۔
اجلاس میں وزیر صحت و میڈیکل ایجوکیشن سکینہ ایٹو نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی چیف سکریٹری، اٹل ڈولو۔ چیف منسٹر کے ایڈیشنل چیف سکریٹری دھیرج گپتا۔ اے ڈی جی پی جموں آنند جین۔ ڈویڑنل کمشنر جموں رمیش کمار۔ سیکرٹری صحت و میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ اور دیگر سینئر میڈیکل و پولیس افسران۔
سیکریٹری صحت و میڈیکل ایجوکیشن نے وزیراعلیٰ کو اب تک کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
سیکرٹری صحت و میڈیکل ایجوکیشن نے بتایا کہ محکمہ صحت کی ٹیموں نے متاثرہ علاقے میں۳۰۰۰سے زائد رہائشیوں کا گھر گھر جا کر سروے کیا، پانی، خوراک اور دیگر مواد کے نمونے جمع کیے اور ان کی جانچ کی۔
انہوں نے بتایا کہ انفلوئنزا اور دیگر ممکنہ آلودگیوں سمیت تمام ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ آئی سی ایم آر، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی، نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول، سی ایس آئی آر، ڈی آر ڈی او اور پی جی آئی ایم ای آر چندی گڑھ سمیت اہم قومی اداروں کی جانب سے اضافی جانچ کی گئی لیکن اموات کی کوئی واضح وجہ معلوم نہیں کی گئی۔
پولیس حکام نے اجلاس کو بتایا کہ اموات کی اصل وجہ کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہے جو ایک دوسرے سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر رہنے والے تین خاندانوں تک محدود ہیں۔
صورتحال کی نزاکت پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے محکمہ صحت اور پولیس کو ہدایت دی کہ وہ اپنی تحقیقات میں تیزی لائیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان اموات کی غیر واضح نوعیت انتہائی تشویش ناک ہے اور حکومت اس بات کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے کہ اس کی اصل وجہ کی جلد از جلد نشاندہی کی جائے۔’’ میں تمام محکموں پر زور دیتا ہوں کہ وہ تعاون کریں اور اس مسئلے کو حل کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں‘‘۔
اجلاس کے دوران اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ محکمہ صحت نے گزشتہ ۴۰روز سے علاقے میں فعال موجودگی برقرار رکھی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمبولینس، ادویات اور ضروری سہولیات فراہم کی ہیں۔
سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے عوام کو یقین دلایا کہ انتظامیہ اس صورتحال کو انتہائی ترجیح دے رہی ہے۔
عمرعبداللہ نے کہا ’’ہمارے شہریوں کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ حکومت اس بحران کو حل کرنے اور متاثرہ خاندانوں کے لئے انصاف کو یقینی بنانے کیلئے پوری طرح پرعزم ہے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایس پی واحد کاتبادلہ: حکومت کے انصاف کے عزم پر سوال اٹھتے ہیں:محبوبہ

Next Post

راجستھان:فاروق عبداللہ کے قافلے کی گاڑی نیل گائے سے ٹکرا گئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘
اہم ترین

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

2025-05-15
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پہلے ریلیف پھر بنکر تعمیر کرنے کی بات بھی کی جائیگی:وزیر اعلیٰ

2025-05-15
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
اہم ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

2025-05-15
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
Next Post

راجستھان:فاروق عبداللہ کے قافلے کی گاڑی نیل گائے سے ٹکرا گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.