ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ایچ ایم وی پی:مرکز کی یاستوں اور زیر انتظام علاقوں کو نگرانی اور چوکسی بڑھانے کی ہدایت

’ آئی ڈی ایس پی کا ڈیٹا ملک میں کہیں بھی آئی ایل آئی / ایس اے آر آئی کیسز میں کسی غیر معمولی اضافے کی نشاندہی نہیں کرتا ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-08
in مقامی خبریں
A A
ایچ ایم وی پی:مرکز کی یاستوں اور زیر انتظام علاقوں کو نگرانی اور چوکسی بڑھانے کی ہدایت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

نئی دہلی//
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو ملک میں ہیومن میٹانیومو وائرس (ایچ ایم وی پی) کی صورتحال کا جائزہ لیا اور ریاستوں کو نگرانی اور چوکسی بڑھانے کی ہدایت دی۔
صحت کی مرکزی سکریٹری ‘محترمہ پونیا سلیلا سریواستو نے کل ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ورچوئل طریقے سے ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں ہندوستان میں سانس کی بیماریوں کی موجودہ صورتحال اور چین میں ایچ ایم پی وی کیسز میں اضافے کی میڈیا رپورٹس کے بعد ایچ ایم پی وی کے کیسز سے متعلق صورتحال اور ان کے بند و بست کے لیے صحت عامہ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اس میٹنگ میں سکریٹری (ڈی ایچ آر) ڈاکٹر راجیو بہل‘ ڈی جی ایچ ایس کے ڈاکٹر (پروفیسر) اتل گوئل؛ ریاستوں کے ہیلتھ سکریٹریز اور عہدے داران،این سی ڈی سی، آئی ڈی ایس پی، آئی سی ایم آر، این آئی وی سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور آئی دی ایس پی کے ریاستی نگرانی یونٹس کے ماہرین نے شرکت کی۔
اس میٹنگ کے دوران، اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ آئی ڈی ایس پی کا ڈیٹا ملک میں کہیں بھی آئی ایل آئی / ایس اے آر آئی کیسز میں کسی غیر معمولی اضافے کی نشاندہی نہیں کرتا ہے ۔ اس کی تصدیق آئی سی ایم آر کے سنٹینل سرویلنس ڈیٹا سے بھی ہوتی ہے ۔
مرکزی صحت سکریٹری نے اس بات پر زور دیا کہ لوگوں کو ایچ ایم پی وی کے بارے میں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے جوسال۲۰۰۱سے عالمی سطح پر موجود ہے ۔
سلیلا سریواستوا نے ریاستوں کو مشورہ دیا کہ وہ آئی ایل آئی / ایس اے آر آئی نگرانی کو مضبوط بنائیں اور اس کا جائزہ لیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عام طور پر سردیوں کے مہینوں میں سانس کی بیماریوں میں اضافہ دیکھا جاتا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک سانس کی بیماری کے معاملات میں کسی بھی ممکنہ اضافے کے لیے تیار ہے ۔
ہیومن میٹاپنیووائرس (ایچ ایم پی وی) سانس کے بہت سے وائرسوں میں سے ایک ہے جو ہر عمر کے لوگوں میں خاص طور پر موسم سرما اور بہار کے مہینوں میں انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے ۔
وائرس کا انفیکشن عام طور پر ایک ہلکی اور خود کو محدود کرنے والی حالت ہوتی ہے اور زیادہ تر متاثرین خود ہی ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ اطلاع دی گئی کہ آئی سی ایم آر،وی آر ڈی ایل لیبارٹریوں کے پاس مناسب تشخیصی سہولیات دستیاب ہیں۔
ریاستوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ میں وائرس کی منتقلی کی روک تھام کے بارے میں آئی ای سی اور عوام میں اس کے تعلق سے بیداری بڑھانے کے لیے جیسے کہ صابن اور پانی سے اکثر ہاتھ دھونا؛ بغیر دھوئے ہوئے ہاتھوں سے ان کی آنکھوں، ناک یا منہ کو چھونے سے گریز کرنا؛ایسے لوگوں سے قریبی رابطے سے گریز کرنا جن میں اس بیماری کی علامات پائی جائیں؛ کھانسی اور چھینک وغیرہ کے وقت منہ اور ناک کو ڈھانپنا جیسے آسان اقدامات کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اودھم پور بارہمولہ ریل لنک کاحفاظتی معائنہ شروع

Next Post

وزیر اعلی عمر عبداللہ کی وزیر خزانہ سیتارمن سے ملاقات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post
وزیر اعلی عمر عبداللہ کی وزیر خزانہ سیتارمن سے ملاقات

وزیر اعلی عمر عبداللہ کی وزیر خزانہ سیتارمن سے ملاقات

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.