نئی دہلی//
جموںکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کو یہاں مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن سے ملاقات کی۔
عمرعبداللہ نے بتایا کہ سیتارمن کے نارتھ بلاک آفس میں ملاقات ۳۰منٹ سے زیادہ جاری رہی اور یہ خوشگوار رہی۔
وزیر خزانہ یکم فروری کو مرکزی بجٹ پیش کرنے والے ہیں۔
دو ماہ میں دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ دوسری ملاقات ہے۔
عمرعبداللہ نے نومبر میں جموں و کشمیر کے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر خزانہ کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کی تھی۔
گزشتہ ماہ جے پور میں جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ‘ جس میں وزیر اعلیٰ نے جموں کشمیر کی نمائندگی کی تھی‘ کے دوران ان کی سیتا رمن سے ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا ‘ لیکن دونوں میں کوئی ملاقات نہیں ہو ئی ۔
وزارت اعلیٰ کی کرسی سنبھالنے کے بعد سے عمرعبداللہ وزیر اعظم‘ نریندر مودی سے ایک بار جبکہ وزیر داخلہ ‘امیت شاہ سے دو بار ملاقات کر چکے ہیں ۔