اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

آج شام سے برفباری ہونے کا امکان

’۶جنوری تک میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے‘پہاڑی علاقوں میں بھاری برفباری ہوسکتی ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-04
in اہم ترین
A A
کشمیر میں برف باری سے معمولات زندگی در ہم وبرہم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

بالائی علاقوں کیلئے ریڈ الرٹ‘ گلمرگ، سونمرگ، پہلگام، دودھ پتری اور اہربل میں ایک سے۳ فٹ تک برفباری ہوسکتی ہے
سرینگر//
محکمہ موسمیات کی طرف سے۴جنوری کی شام سے۶جنوری کی صبح تک درمیانی سے بھاری برف باری کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا راج برقرار ہے ۔
سرینگر اور دیگر ملحقہ علاقوں میں جمعہ کی صبح گہری دھند چھائی رہی جس سے لوگوں کو چلنے پھرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔فجر کی ادائیگی کیلئے مسجدوں میں جانے والے نمازیوں کو سیل فونوں کی لائٹس کا استعمال کرنا پڑا وہیں ڈرائیور حضرات بھی صبح کے وقت ہیڈ لائٹس آن کرکے ہی گاڑیاں چلا سکے ۔
تاہم وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ دھند مدھم ہوتی گئی اور روشنی نے معمولات زندگی کو حیات نو بخشی۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق وادی میں۳جنوری کو موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ایک اور مغربی ہوا کے زیر اثر۴جنوری کی شام سے۵جنوری کی رات دیر گئے تک وادی کے میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری جبکہ پہاڑی علاقوں میں بھاری برف باری ہوسکتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران جموں کے میدانی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں۶جنوری کی دوپہر سے موسم میں بہتری متوقع ہے ۔نہوں نے کہا کہ وادی میں۷ جنوری سے۱۰جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد میں وادی میں۱۱؍اور۱۲جنوری کو مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے ۔
محکمے نے ایڈوائزری میں سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اہم گذر گاہوں اور پہاڑی علاقوں پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے اور برفانی حالات کے یش نظر ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ ۴سے۶جنوری کے دوران وادی کے کچھ پہاڑی علاقوں میں بھاری برف باری کا امکان ہے ۔دریں اثنا وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں کہیں بہتری تو کہیں مزید گراوٹ درج ہوئی ہے ۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۶ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرینگر میں۲۱دسمبر کو شبانہ درجہ حرارت منفی۶ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوکر رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جو گذشتہ۱۳۳برسوں میں سرینگر میں ماہ دسمبر میں ریکارڈ ہونے والا تیسرا کم ترین درجہ حرارت ہے ۔
سری نگر میں سال۱۹۷۴کے ماہ دسمبر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۳ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ اور۱۳دسمبر سال ۱۹۶۴کو شبانہ درجہ حرارت منفی۸ء۱۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۶ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۶ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہیاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۴ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۲ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
جنوبی کشمیر کے پلوامہ، اننت ناگ، کولگام اور شوپیاں اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی۱ء۶ڈگری سینٹی گریڈ، منفی۷ء۷ڈگری سینٹی گریڈ، منفی۸ء۶ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۵ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ زوجیلا پر شبانہ درجہ حرارت منفی۰ء۲۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۲ء۳ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۳ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی۸ء۴ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۵ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
لداخ کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۴ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں منفی۹ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔سائبیریا کے بعد دنیا کے دوسرے سرد ترین علاقہ دراس میں شبانہ درجہ حرارت منفی۶ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شام میں اسرائیلی فوج کے کمانڈوز نے ایران کے زیر زمین میزائل یونٹ کو تباہ کردیا

Next Post

’جموں کشمیر ابھی تک معمول پر نہیں آیا ہے‘ابھی بھی ادھر اُدھر حملے ہو تے رہتے ہیں ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
جموں و کشمیر ابھی تک معمول پر نہیں آیا ہے:وزیر اعلیٰ

’جموں کشمیر ابھی تک معمول پر نہیں آیا ہے‘ابھی بھی ادھر اُدھر حملے ہو تے رہتے ہیں ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.