سرینگر//
وادی میں سردی کی لہر برقرار رہنے اور کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی ڈگری نیچے گرنے کی وجہ سے منگل کے روز کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی۔
عہدیداروں نے بتایا کہ گزشتہ رات سیاحتی مقام سونمرگ اور وادی کے اونچے علاقوں میں کچھ دیگر علاقوں میں ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی۔
پارے میں کمی کے نتیجے میں پانی کی فراہمی کی لائنیں منجمد ہوگئیں جبکہ برف کی ایک پتلی پرت نے کئی آبی ذخائر کی سطح کو ڈھانپ لیا۔
کشمیر میں شدید سردی پڑ رہی ہے اور پیر کے روز سرینگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت۸ء۲ ڈگری سینٹی گریڈ رہا جومعمول سے چھ ڈگری کم ریکارڈ کیا گیا۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہو کر ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۶ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
جنوبی کشمیر کا ضلع شوپیاں وادی کا سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ پلوامہ اور اننت ناگ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۵ء۸ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۳ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے اور ضلع کولگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۰ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وسطی کشمیر مں واقع سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۱ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۳ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۰ء۶ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۴ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۰ء۷ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۴ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
لداخ کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۹ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے باعث آبی ذخائر اور گھروں میں نصب نلوں کے جم جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی وجہ سے اہلیان وادی کو صبح کے وقت پانی کی شدید قلت سے دوچار ہونا پڑتا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کے بعض علاقوں میں۲۶دسمبر تک سردی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ۲۴سے۲۶دسمبر تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ۲۷؍اور۲۸دسمبر کو جموں کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں جبکہ چناب وادی اور پیر پنچال کے ہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری متوقع ہے ۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں۲۹؍اور۳۰دسمبر کو موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ۳۱دسمبر کو موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے جبکہ بعد میں یکم جنوری سے ۳جنوری تک موسم مجموعی طور پر ابر آلور دہ سکتا ہ اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ چلہ کلان ۲۱دسمبر سے شروع ہو کر۳۱جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے ۔








