جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ملک میںمندر مسجد تنازعات کی بحالی ناقابل قبول ہے: آر ایس ایس سربراہ

سیاسی جماعتوں‘مذہبی گروپوں کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ ہندوستان میں ہر طرح کے لوگ ہیں‘اقلیت کون ہے؟ اکثریت کس کی ہے؟‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-21
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

سرینگر/(ویب ڈیسک)
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے مندر اور مسجد کے کئی تنازعات کے دوبارہ ابھرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے بعد کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ وہ اس طرح کے مسائل کو اٹھا کر ’ہندوؤں کے رہنما‘ بن سکتے ہیں۔
’انڈیا… دی وشوگرو‘ کے موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے بھاگوت نے ایک جامع سماج کی وکالت کی اور کہا کہ دنیا کو یہ دکھانے کی ضرورت ہے کہ ملک ہم آہنگی کے ساتھ مل جل کر رہ سکتا ہے۔
بھارتی سماج کی کثرت پر روشنی ڈالتے ہوئے بھاگوت نے کہا کہ رام کرشن مشن میں کرسمس منایا جاتا ہے اور صرف ہم ہی ایسا کرسکتے ہیں کیونکہ ہم ہندو ہیں۔
آر ایس ایس سربرا ہ کاکہنا تھا’’ہم طویل عرصے سے ہم آہنگی کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ اگر ہم دنیا کو یہ ہم آہنگی فراہم کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اس کا ایک ماڈل بنانا ہوگا۔ رام مندر کی تعمیر کے بعد کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ وہ نئی جگہوں پر اسی طرح کے مسائل اٹھا کر ہندوؤں کے رہنما بن سکتے ہیں۔ یہ قابل قبول نہیں ہے‘‘۔
بھاگوت نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر اس لئے کی گئی تھی کیونکہ یہ تمام ہندوؤں کے لئے عقیدے کا معاملہ تھا۔
آر ایس ایس سربراہ نے کہا’’ہر روز ایک نیا معاملہ (تنازعہ) اٹھایا جا رہا ہے۔ اس کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے؟ یہ جاری نہیں رہ سکتا۔ ہندوستان کو یہ دکھانے کی ضرورت ہے کہ ہم ایک ساتھ رہ سکتے ہیں‘‘۔
حالیہ دنوں میں مندروں کا پتہ لگانے کیلئے مساجد کے سروے کے کئی مطالبات عدالتوں میں پیش ہوئے ہیں ، حالانکہ بھاگوت نے اپنے لیکچر میں کسی کا نام نہیں لیا۔
ان کاکہنا تھا’’ باہر سے آنے والے کچھ گروہ اپنے ساتھ سختی لے کر آئے تھے اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کی پرانی حکمرانی واپس آئے۔لیکن اب ملک آئین کے مطابق چل رہا ہے۔ اس سیٹ اپ میں لوگ اپنے نمائندوں کا انتخاب کرتے ہیں، جو حکومت چلاتے ہیں۔ بالادستی کے دن گزر چکے ہیں‘‘۔
بھاگوت نے کہا کہ مغل شہنشاہ اورنگ زیب کی حکمرانی میں اس طرح کی سختی تھی ، حالانکہ ان کی اولاد بہادر شاہ ظفر نے ۱۸۵۷ میں گائے کے ذبیحہ پر پابندی عائد کردی تھی۔
آر ایس ایس سربراہ نے کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ایودھیا میں رام مندر ہندوؤں کو دیا جائے لیکن انگریزوں نے اس کا احساس کیا اور دونوں برادریوں کے درمیان دراڑ پیدا کردی۔ اس کے بعد سے ،’الگاؤ واد‘ (علیحدگی پسندی) کا یہ احساس وجود میں آیا۔ اس کے نتیجے میں پاکستان معرض وجود میں آیا۔
بھاگوت نے کہا کہ اگر سبھی خود کو ہندوستانی کے طور پر ظاہر کرتے ہیں تو ’غلبے کی زبان‘کا استعمال کیوں کیا جا رہا ہے۔
آر ایس ایس سربراہ نے کہا’’ کون اقلیت ہے اور کون اکثریت میں؟ یہاں سب برابر ہیں۔ اس قوم کی روایت یہ ہے کہ سب اپنی اپنی عبادت کی پیروی کر سکتے ہیں‘‘۔بھاگوت نے زور دے کر کہا کہ واحد ضرورت ہم آہنگی کے ساتھ رہنا اور قواعد و ضوابط کی پاسداری کرنا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی ٹی محکمے کے چھاپے :دبئی میں ۸۰۰ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری حوالہ کیش نیٹ ورک کا انکشاف

Next Post

کشمیر میں چلہ کلان کی آمد، سری نگر میں دسمبر کی ایک صدی کے دوران تیسری سرد ترین رات ریکارڈ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
منفی۴ء۳:سرینگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات

کشمیر میں چلہ کلان کی آمد، سری نگر میں دسمبر کی ایک صدی کے دوران تیسری سرد ترین رات ریکارڈ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.