پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’کانگریس میں آرٹیکل ۳۷۰ کیخلاف کارروائی کرنے کی ہمت نہیں تھی‘

آئین کے اس آرٹیکل کو منسوخ کرنے کیلئے وزیر اعظم کی’ناقابل فراموش ہمت اور عزم‘کی ضرورت تھی:پوری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-17
in اہم ترین
A A
۳۱ جنوری،اسکولی بسوں میں سی سی ٹی وی کی تنصیب کی ڈیڈ لائن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

نئی دہلی//
مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے دفعہ ۳۷۰ پر کانگریس کی قیادت والی سابقہ حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے کشمیر کے بارے میں آئین کے تئیں اپنی ذمہ داری سے دستبرداری اختیار کرلی تھی کیونکہ اس عارضی شق کو ’اصل میں مستقل‘ بنا دیا گیا تھا کیونکہ کانگریس کو ’کام کرنے کی ہمت نہیں ہے‘۔
راجیہ سبھا میں’ہندوستان کے آئین کے۷۵ سال کے شاندار سفر‘پر اظہار خیال کرتے ہوئے پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر پوری نے اپنی تقریر میں کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا، جس میں کشمیری پنڈتوں اور سکھ مخالف فسادات کا حوالہ بھی شامل تھا۔
دفعہ ۳۷۰ کا حوالہ دیتے ہوئے پوری نے کہا کہ آئین میں یہ واحد شق ہے جس کے مسودے کی نگرانی بابا صاحب امبیڈکر نے نہیں کی۔ جب دستور ساز اسمبلی نے دفعہ۳۷۰ منظور کی، جس کا نمبر۳۰۶؍اے تھا، تو امبیڈکر خاموش رہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ آئین کے اس آرٹیکل کو منسوخ کرنے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کی’ناقابل فراموش ہمت اور عزم‘کی ضرورت تھی ، جس کا مقصد اگرچہ ’عارضی ہونا تھا‘، لیکن خوش نودی کی سیاست کے ذریعہ اسے عملی طور پر مستقل کردیا گیا تھا۔
پوری نے دعویٰ کیا کہ شدید مخالفت کے باوجود آئین میں ایک خصوصی دفعہ شامل کی گئی کیونکہ شیخ عبداللہ کے خودمختاری کے مطالبے کی حمایت ان کے’عزیز دوست‘پنڈت جواہر لال نہرو نے کی تھی۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ شیخ عبداللہ کو لکھے گئے خط میں امبیڈکر نے انہیں طویل مدتی نتائج کے بارے میں متنبہ کیا تھا اور انہوں نے لکھا تھا کہ آپ پنڈت نہرو کو غلط مشورہ دے رہے ہیں۔
شیخ عبداللہ کو لکھے گئے امبیڈکر کے خط کا حوالہ دیتے ہوئے پوری نے کہا ’’ میں آپ کی کوششوں کا حصہ نہیں بنوں گا۔کشمیر کو خصوصی درجہ دے کر آپ کشمیر کو ہندوستان کے مرکزی دھارے سے الگ تھلگ کر رہے ہیں۔ اس کے نتیجے میں جموں و کشمیر میں صنعتی ترقی یا روزگار کے مواقع نہیں ہوں گے‘‘۔
پوری نے کہا کہ کانگریس نے کشمیر کے سلسلے میں آئین کے تئیں اپنی ذمہ داری سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے کہا کہ جو ایک عبوری شق ہونی چاہیے تھی وہ تقریبا ًً۷۰ سال تک مستقل حیثیت اختیار کرتی رہی کیونکہ کانگریس میں کام کرنے کی ہمت نہیں تھی۔
مرکزی وزیر نے آرٹیکل ۳۷۰ کو ہندوستان کی آئینی سیاست میں ایک بے قاعدگی، ایک انحراف اور ٹوٹ پھوٹ قرار دیا۔ یہ ہندوستان کے تصور کے خلاف تھا۔
جموں کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے پوری نے مزید کہا کہ ایک ایسی سرزمین جو رشی کشیپ سے پہلے ہندوستان کی تاریخ میں خصوصی اہمیت کی حامل تھی ، آزادی کے بعد ہندوستان کے لئے تقریباً اجنبی ہوگئی ، جبکہ اس کے باشندوں ، جن میں سے کچھ ویدک عہد سے تعلق رکھتے ہیں ، کو وہی بنیادی حقوق حاصل نہیں تھے جو باقی ہم وطنوں کو حاصل تھے۔ ان کے پاس کوئی حقوق نہیں تھے، کوئی تعلیم نہیں تھی اور نہ ہی کوئی نوکری تھی۔
پوری نے کہا کہ جموں کشمیر کے نمائندے ہونے کا دعویٰ کرنے والے دلالوں کی صنعت نے پتھربازی اور بدعنوانی کے کلچر کو فروغ دیا۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کو نسل کشی جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں بھاگنے پر مجبور کیا گیا جبکہ جو رہ گئے انہیں ان کے گھروں سے گھسیٹ کر بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔
پوری نے کہا’’آئین کے سرکشا کووچ ہونے کے بارے میں بہت سی باتیں ہو رہی ہیں۔ کیا یہ کشمیری پنڈت اقلیت نہیں تھے؟اس وقت یہ آئینی ڈھال کہاں تھی؟ انہوں نے سوال کیا کہ جب کشمیری پنڈتوں کو تقریباً ۵۰۰۰ سال سے ان کے وطن سے باہر نکالا گیا تو نیائے کہاں تھا‘‘؟
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آج کانگریس پارٹی خود کو اقلیتوں کے نجات دہندہ کے طور پر پیش کر رہی ہے، پوری نے کہا’’کیا وہ ہم سے یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ یہ بھول جائیں کہ انہوں نے ۱۹۷۶ کے دوران پرانی دہلی میں مسلم مردوں کی جبری نس بندی کے لیے کیمپ چلائے تھے‘‘؟
پوری نے الزام عائد کیا کہ کانگریس نے فرقہ وارانہ فسادات کروائے جس میں کئی مسلم بھائیوں اور بہنوں نے اپنی جانیں گنوائیں اور سوال کیا کہ کیا ان غریب لوگوں کے پاس کوئی آئینی حقوق نہیں ہیں۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ کانگریس نے شاہ بانو معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو اس لئے بدل دیا کیونکہ انہیں لگا کہ یہ مسلم کمیونٹی کے سخت گیر عناصر کو پسند آ سکتا ہے۔
پوری نے کہا کہ کانگریس کے لئے اقلیتوں کی فلاح و بہبود صرف خوش نودی کا نعرہ رہا ہے اور دوسری طرف مودی حکومت کیلئے یہ ہر شہری کی جامع ترقی کے بارے میں ہے۔
مرکزی نے کہا کہ اقلیتوں کو مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں سے بے حد فائدہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا’’جن لوگوں نے یہ تجویز دی تھی کہ آئین شہریوں کو ’سرکشا کوچ‘ فراہم کرتا ہے، میں ان سے پوچھوں گا کہ جب دہلی کی سڑکوں پر میری برادری کے۳ہزار افراد، بے گناہ سکھوں کو قتل کیا گیا تو حکومت نے کیا کیا۔‘‘ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریاستی درجے کی بحالی ‘کانگریس کا بدھ کو راج بھون تک مارچ

Next Post

عمر عبداللہ نے خاتون آفیسر کے اچانک انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
الیکشن کمیشن آف انڈیا جموں کشمیر میں جمہوریت بحال کرے:عمر عبداللہ

عمر عبداللہ نے خاتون آفیسر کے اچانک انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.