جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پاکستان کے ساتھ دہشت گردی سے پاک اچھے تعلقات چاہتے ہیں:جے شنکر

’ یہ پاکستانی فریق پر منحصر ہے کہ وہ یہ ظاہر کرے کہ وہ ماضی کے اپنے طرز عمل کو تبدیل کر رہا ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-14
in اہم ترین
A A
Jaishankar
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

نئی دہلی//
وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے جمعہ کو لوک سبھا میں کہا کہ ہندوستان پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے جو دہشت گردی سے پاک ہو لیکن اگر اس نے یہ نہیں دکھایا کہ وہ اپنے ماضی کے طرز عمل کو بدل رہا ہے تو اس کے دوطرفہ تعلقات پر اثرات مرتب ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ۲۰۱۹ میں پاکستان کی جانب سے لیے گئے کچھ فیصلوں کی وجہ سے تجارتی تعلقات متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں معزز رکن کو بتانا چاہتا ہوں کہ کسی بھی دوسرے پڑوسی کی طرح پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے حوالے سے ہم بھی پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ لیکن کسی بھی دوسرے پڑوسی کی طرح ہم بھی دہشت گردوں سے پاک تعلقات چاہتے ہیں۔
جئے شنکر نے کہا کہ حکومت ہند کا یہی موقف رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ واضح کر دیا ہے کہ یہ پاکستانی فریق پر منحصر ہے کہ وہ یہ ظاہر کرے کہ وہ ماضی کے اپنے طرز عمل کو تبدیل کر رہا ہے اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو یقینا تعلقات پر اس کے مضمرات ہوں گے۔
وزیر خارجہ کاکہنا تھا’’لہٰذا گیند اس حوالے سے پاکستان کے پالے میں ہے۔ جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل۳۷۰ کو منسوخ کرنے کے بعد پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع ہوگئے تھے‘‘۔
وقفہ صفر کے دوران کانگریس کے منیش تیواری کے سوال کے جواب میںجئے شنکر نے کہا کہ ہندوستانی سیکورٹی فورسز چین کے ساتھ سرحد کے ڈیپسانگ علاقے میں تمام پٹرولنگ پوائنٹس تک پہنچ سکیں گی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں لوک سبھا میں پہلے ہی تفصیلی بیان دے چکے ہیں۔
جئے شنکر نے کہا کہ انہوں نے بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک کے بارے میں اپنی تشویش وہاں کی حکومت سے ظاہر کی ہے ۔ حال ہی میں بنگلہ دیش کے دورے کے دوران خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے بھی وہاں کے حکام کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔
ایک دیگر سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت بیرون ملک ملازمت کے لیے جانے والے ورکروں کے مفادات کا خیال رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے اور متعلقہ ممالک کے ہندوستانی سفارت خانوں سے ہر ضرورت مند کو فوری مدد فراہم کی جاتی ہے ۔ بیرونی ممالک میں مصیبت میں پھنسے ہندوستانیوں کو واپس لانے کا کام پوری تندہی کے ساتھ کیا جاتا ہے ۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ورکروں کو چاہیے کہ وہ سرکاری پورٹل پر رجسٹرڈ ایجنٹوں کے ذریعے ہی بیرون ملک ملازمتوں پر جانے کی کوشش کریں تاکہ وہ فراڈ سے بچ سکیں۔ انہوں نے ان ہندوستانی شہریوں کے بارے میں بھی جانکاری دی جنہیں دھوکہ دہی سے کمبوڈیا، لاوس وغیرہ ممالک میں لے جایا گیا اور انہیں بچایا گیا اور وطن واپس لایا گیا۔
جئے شنکر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ نیپال سے پہلے کسی بھی وزیر اعظم نے۱۷ سال تک نیپال کا دورہ نہیں کیا تھا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہندوستان میں کسی نے بھی نیپال کی پروا نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح سری لنکا کے معاملے میں مودی کے دورہ سے پہلے ۳۰سال تک کوئی دوطرفہ دورہ نہیں ہوا تھا۔
ان کاکہنا تھا’’دورے اہم ہیں۔میں اسے قبول کرتا ہوں۔دورے وقت اور سہولت اور ایجنڈے کا بھی موضوع ہیں۔ معزز رکن پارلیمنٹ نے پوچھا کہ ہم انہیں ترجیح دیتے ہیں، کیا وہ ہمیں ترجیح دیتے ہیں؟ اس کا جواب ہاں ہے‘‘۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ جہاں تک مالدیپ کا تعلق ہے تو موجودہ حکومت کے دور میں ادو لنک روڈ اینڈ ریکلیمیشن پروجیکٹ کا افتتاح کیا گیا جس کی فنڈنگ بھارت نے کی تھی اور وہ خود بھی موجود تھے۔
جئے شنکر نے کہا’’ویسے، مالدیپ کے صدر اس نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں موجود تھے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ ٹائم میگزین کے ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار

Next Post

’ون نیشن، ون الیکشن‘معاملے پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہئے :عمر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
شیخ رشید کی اے آئی پی، جماعت اسلامی کسی اور کی دھن پر رقص کر رہی ہےں: عمر عبداللہ

’ون نیشن، ون الیکشن‘معاملے پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہئے :عمر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.