سرینگر//
سید شاہنواز بخاری نے چہارشنبہ کے روز جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کشمیر کا عہدہ سنبھال لیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ پی آر‘ احسن الحق چشتی کلچرل آفیسر برہان حسین اور دیگر سینئر افسران نے نئے جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور انہیں محکمہ کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
عہدہ سنبھالنے کے بعد سید شاہنواز بخاری نے محکمہ کے مختلف یونٹس کے افسران اور اہلکاروں کا تعارفی اجلاس منعقد کیا اور محکمہ کے کام کاج کا جائزہ بھی لیا۔
اس موقع پر جے ڈی نے ٹیم ورک کی اہمیت پر زور دیا اور عملے پر زور دیا کہ وہ اپنے مقاصد کی تکمیل میں محکمہ کی رسائی اور کارکردگی کو بڑھانے کے لئے مل کر کام کریں۔