جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی میں اگلے۲۴گھنٹوں کے دوران برفباری اور بارشوں کا امکان

کچھ میدانی علاقوں میں برف باری کے۴۰فیصد امکانات ہیں:ماہر موسمیات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-12
in اہم ترین
A A
وادی کے پہاڑی علاقوں میں برفباری، میدانی علاقوں میں بارشیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر//
وادی میں ٹھٹھرتی سردیوں کے بیچ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف باراں کا امکان ہے ۔
ماہر موسمیات فیضان عارف کے مطابق تازہ مغربی ہوا کے داخل ہونے کی صورت میں وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں خاص کر گاندربل اور بانڈی پورہ کے بالائی علاقوں میں۱۱دسمبر کو برف باری کا امکان ہے ۔
عارف نے کہا کہ موسم شدت اختیار کر سکتا ہے جس کے نتیجے میں کچھ میدانی علاقوں میں بھی۱۱دسمبر کی شام سے۱۲دسمبر کی صبح تک ہلکی برف باری ہوسکتی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ کچھ میدانی علاقوں میں برف باری کے۴۰فیصد امکانات ہیں۔
ماہر موسمیات نے کہا کہ کرگل میں اگلے۳۶ گھنٹوں کے دوران درمیانی درجے کی برف باری ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں۱۲دسمبر کی دوپہر سے موسم میں بہتری واقع ہوسکتی ہے اور بعد ازاں اگلے دس دنوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔
دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہونے کے باوجود ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری ہے ۔
گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۴ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۶ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ایک اور مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۷ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۴ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وسطی کشمیر میں واقع سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۷ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جبکہ زوجیلا پر کم سے کم دجرجہ حرارت منفی۰ء۲۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
جنوبی کشمیر کے شوپیاں، اننت ناگ، کولگام اور پلوامہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۸ء۶ڈگری سینٹی گریڈ، منفی۱ء۵ڈگری سینٹی گریڈ، منفی۲ء۴ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۶ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۰ء۲ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۲ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۶ء۳ڈگری۹سینٹی گریڈ اور منفی۲ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۹ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں۱۸دسمبر تک موسم میں کسی بڑے پیمانے کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں۱۱دسمبر تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ۱۲دسمبر کو مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں وادی میں۱۳دسمبر سے۱۸دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے ۔
محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی میں اگلے ایک ہفتے کے دوران خشک اور سرد موسمی حالات جاری رہ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اہم گزرگاہوں اور اونچی جگہوں کی سڑکوں پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے اور برفانی حالات کے پیش نظر، سیاحوں/ مسافروں کو انتظامیہ کی طرف سے جاری ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بجلی کے غیر شیڈول کٹوتی کو کم کرنے پر کام ہو رہا ہے :صوبائی کمشنر

Next Post

خاتون سمیت ۴منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ

خاتون سمیت ۴منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.