بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر، سری نگر میں سرد ترین رات ریکارڈ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-10
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
کشمیر کے خوبصورت مناظر اپنی جگہ‘ سیاحوں کو بلاخلل انٹرنیٹ خدمات بھی چاہئیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر/۱۰دسمبر
وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر ہوا ہے اور اس دوران سری نگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے ایک ہفتے کے دوران خشک اور سرد موسمی حالات جاری رہ سکتے ہیں۔
اس دوران سری نگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وسطی کشمیر میں واقع سیاحتی مقام سونہ مرگ وادی کا سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
جنوبی کشمیر کا ضلع شوپیاں وادی کا دوسرا ترین مقام رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ سیاحتی مقام پہلگام تیسرے درجے پر رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور کولگام اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی8.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 5.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی5.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور اننت ناگ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی7.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
ادھر شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کافی نیچے درج ہونے سے جہاں آبی ذخائر منجمد ہوئے ہیں وہیں شہر و دیہات میں گھروں میں نصب پانی کے نل بھی جم گئے ہیں جس سے لوگوں کو صبح کے وقت پانی کی قلت سے دوچار ہونا پڑا۔اطلاعات کے مطابق شہرہ آفاق جھیل ڈل کے اندرونی حصے بھی جم گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 18 دسمبر تک موسم میں کسی بڑے پیمانے کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 11 دسمبر تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ 12 دسمبر کو مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں وادی میں 13 دسمبر سے 18 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے ۔
محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی میں اگلے ایک ہفتے کے دوران خشک اور سرد موسمی حالات جاری رہ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اہم گزرگاہوں اور اونچی جگہوں کی سڑکوں پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے اور برفانی حالات کے پیش نظر، سیاحوں/ مسافروں کو انتظامیہ کی طرف سے جاری ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حکومت کا سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا حکم

Next Post

اننت ناگ میں منشیات فروش کی لاکھوں روپے مالیت کی جائیداد ضبط:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ

اننت ناگ میں منشیات فروش کی لاکھوں روپے مالیت کی جائیداد ضبط:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.