پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

چیمپیئنز ٹرافی؛ آئی سی سی بورڈ اجلاس پھر ملتوی، بھارتی ہٹ دھرمی برقرار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-06
in کھیل
A A
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

کراچی:
چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے مستقبل کے حوالے سے آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ پھر ملتوی ہوگئی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اجلاس کے لیے دبئی پہنچے تھے۔
بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے چیمپیئنز ٹرافی کے معاملے پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔
ذرائع کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی پر آئی سی سی کا اجلاس اب 7 دسمبر کو ہوگا اور یہ اس وقت ہوگا جب انڈیا پاکستان کے مؤقف پر جواب دے گا۔ بھارتی بورڈ کی جانب سے جواب نہ ملنے کے سبب آج کا اجلاس ملتوی ہوا۔
آئی سی سی کے نئے سربراہ جے شاہ کی جانب سے اجلاس کو تعارفی قرار دیا جا رہا تھا، تاہم قوی امکان تھا کہ اس موقع پر چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے مختلف معاملات زیر بحث آئیں گے، میٹنگ میں شیڈول سمیت دیگر امور کے حوالے سے اہم ترین فیصلے بھی متوقع تھے۔
پاکستانی پارٹنر شپ یا فیوژن فارمولے میں بھارت کی عدم دلچسپی سامنے آ چکی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں ایونٹ کے معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی، حیران کن طور پر ایجنڈے میں بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار کا معاملہ شامل نہیں تھا۔
ادھر بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی اور بھارت کے میچز دبئی میں ہوں گے۔
بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی اور آئی سی سی کے بورڈ اجلاس میں ہائبرڈ ماڈل کی منظوری کا امکان ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ نے دعوی کیا کہ پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کی بجائے ٹو نیشن فامولا دیا، امکان ہے کہ یو اے ای وہ دوسرا وینیو بنے گا جہاں 15 میں سے 5میچز ہوں گے۔
پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے ہائبرڈ ماڈل قبول کر لیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل قبول کرنے کے بدلے نیوٹرل وینیو پر بھارت سے 3 ملکی سیریز کھیلنے کی شرط بھی عائد کی۔ بھارت سہہ فریقی سیریز کرانے کا مطالبہ منظور نہیں کرے گا۔
ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ بھارت کے تین لیگ میچز ایک سیمی فائنل اور فائنل یو اے ای ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ماڈل تسلیم کے لیے 4 سے 5 شرائط رکھی ہیں، تاہم پاکستان کی شرائط منظور کیے جانے کا امکان نہیں ہے جبکہ براڈ کاسٹرز کو بھی پاکستان کی شرائط سے اتفاق نہیں وہ بھی مخالفت کریں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حکم نواب تادر نواب…!

Next Post

آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے ہندستان کو پانچ وکٹ سے شکست دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک
کھیل

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

2026-09-06
درد کے باوجود پین کلر لے کر اترے رنکو سنگھ نے میرٹھ ماویرکس کو فائنل میں پہنچایا
کھیل

درد کے باوجود پین کلر لے کر اترے رنکو سنگھ نے میرٹھ ماویرکس کو فائنل میں پہنچایا

2026-09-06
کھیل

خطاب کی ہیٹ ٹرک کے مشن پر سبالینکا چوتھے راؤنڈ میں

2026-09-06
ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے یوروگوئے کی ٹیم میں والورڈے، اراؤخو اور نونیز شامل
کھیل

ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے یوروگوئے کی ٹیم میں والورڈے، اراؤخو اور نونیز شامل

2026-09-06
کھیل

ایف ٹی پی کی منصوبہ بندی ایسی ہو کہ کھلاڑیوں کو غیر ملکی حالات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے مناسب وقت ملے: بی سی سی آئی

2026-09-06
کھیل

این سری رام بالاجی مردوں کے ڈبلز کے اگلے راؤنڈ میں، نِکی پونچا باہر

2026-09-06
ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا
کھیل

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا

2026-09-05
Next Post
آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے ہرایا

آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے ہندستان کو پانچ وکٹ سے شکست دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.