پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے ہندستان کو پانچ وکٹ سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-06
in کھیل
A A
آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے ہرایا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

برسبین//میگن شوٹ (پانچ وکٹ) کی مہلک گیند بازی کے بعد جارجیا وال (46 ناٹ آؤٹ) اور فوبی لیچ فیلڈ (35) کی شاندار بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے جمعرات کو پہلے ون ڈے میں ہندوستانی ٹیم کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔
100 رن کے چھوٹے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی اوپننگ جوڑی جارجیا وال اور فوبی لیچ فیلڈ نے اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 48 رن جوڑے۔ رینوکا سنگھ نے ساتویں اوور میں فوبی لیچفیلڈ (35) کو آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ اس کے بعد نویں اوور میں رینوکا نے ایلیز پیری (ایک)، بیتھ مونی (ایک) کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو واپسی کی امید دلائی۔ اینابیل سدرلینڈ (6) اور ایشلے گارڈنر (8) کو پریا مشرا نے آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا نے 16.2 اووروں میں پانچ وکٹ پر 102 رن بناکر میچ پانچ وکٹ سے جیت لیا۔ میگن شوٹ کو شاندار باؤلنگ پر ‘پلیئر آف دی میچ’ کا ایوارڈ دیا گیا۔
ہندستان کی جانب سے رینوکا سنگھ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ پریا مشرا نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے آج ہندوستانی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والی ہندوستانی ٹیم کی شروعات خراب رہی اور صرف 19 کے اسکور پر اس کی دو وکٹیں گر گئیں۔ اسمرتی مندھانا (آٹھ) اور پریا پونیا (تین) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ اس کے بعد ہرلین دیول اور کپتان ہرمن پریت کور نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ 12ویں اوور میں ایشلے گارڈنر نے ہرلین دیون (19) کو آؤٹ کر کے ہندستان کو تیسرا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد سدرلینڈ نے کپتان ہرمن پریت کور (17) کو آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ جمائمہ روڈریگز (23) اور ریچا گھوش (14) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ باقی ماندہ بلے بازوں میں سے کوئی بھی آسٹریلیائی بولنگ اٹیک کے سامنے نہ رک سکی۔ سات بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکیں۔ پوری ہندوستانی ٹیم 34.2 اوور میں 100 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے میگن شوٹ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ کم گارتھ، ایشلے گارڈنر، اینابیل سدرلینڈ اور الانا کنگ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چیمپیئنز ٹرافی؛ آئی سی سی بورڈ اجلاس پھر ملتوی، بھارتی ہٹ دھرمی برقرار

Next Post

فخر زمان کا ’ناکردہ گناہ‘ معاف نہ ہوسکا، فٹنس کو بنیاد بناکر پھر نظر انداز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک
کھیل

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

2026-09-06
درد کے باوجود پین کلر لے کر اترے رنکو سنگھ نے میرٹھ ماویرکس کو فائنل میں پہنچایا
کھیل

درد کے باوجود پین کلر لے کر اترے رنکو سنگھ نے میرٹھ ماویرکس کو فائنل میں پہنچایا

2026-09-06
کھیل

خطاب کی ہیٹ ٹرک کے مشن پر سبالینکا چوتھے راؤنڈ میں

2026-09-06
ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے یوروگوئے کی ٹیم میں والورڈے، اراؤخو اور نونیز شامل
کھیل

ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے یوروگوئے کی ٹیم میں والورڈے، اراؤخو اور نونیز شامل

2026-09-06
کھیل

ایف ٹی پی کی منصوبہ بندی ایسی ہو کہ کھلاڑیوں کو غیر ملکی حالات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے مناسب وقت ملے: بی سی سی آئی

2026-09-06
کھیل

این سری رام بالاجی مردوں کے ڈبلز کے اگلے راؤنڈ میں، نِکی پونچا باہر

2026-09-06
ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا
کھیل

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا

2026-09-05
Next Post
فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان

فخر زمان کا ’ناکردہ گناہ‘ معاف نہ ہوسکا، فٹنس کو بنیاد بناکر پھر نظر انداز

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.