ترال/۴ دسمبر
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال بستی کے سوفی گنڈ آری پل علاقے میں بدھ کی شامبندوق برداروں نے علاقائی فوج (ٹی اے) کے ایک جوان کو گولی مار کر زخمی کردیا۔
ایک پولیس افسر نے خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ دہشت گردوں نے سوفی گنڈ آری پل میں ٹی اے کے ایک جوان پر ان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کی۔
واقعہ میں سپاہی دلہیر مشتاق ولد مشتاق صوفی ساکن سوفی گنڈ زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ ٹی اے کا سپاہی چھٹی پر تھا اور اس کی ٹانگ میں چوٹ لگی ہے اور اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
دریں اثناءسکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔