سرینگر//
وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ ہونے کے باعث سردیوں کا زور برابر جاری ہے ۔
ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں پیر کی شام سے منگل کی صبح تک پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے ۔
محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایک کمزور مغربی ہوا وادی میں داخل ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں پیر کی شام سے منگل کی صبح تک پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں۷دسمبر تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ وادی میں۸دسمبر کو بھی پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے تاہم بعد میں۱۲دسمبر تک موسم ایک بار پھر خشک رہ سکتا ہے ۔
دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے ریکار ڈہو رہا ہے جس سے سردیوں کا زور برابر جاری ہے ۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۳ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۹ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۳ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۳ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۳ء۰ڈگری سینٹی گریڈژ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۵ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۸ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔