ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پارلیمنٹ کی کارروائی اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی نذر

اڈانی گروپ میں مبینہ بے ضابطگیوں‘ سنبھل اور منی پور میں تشددپر ’انڈیا بلاک‘ کا بحث کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-28
in اہم ترین
A A
پارلیمنٹ کی کارروائی اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی نذر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

تفتیشی ایجنسیاں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں ورنہ اڈانی کی اب تک گرفتار ہوجانی چاہیے تھی:کانگریس
نئی دہلی//
اڈانی گروپ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے اوراتر پردیش کے سنبھل میں تشدد پر اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں اپوزیشن کے ہنگامے کے بعد کارروائی جمعرات تک ملتوی کر دی گئی۔
لوک سبھا میں جیسے ہی آج دوپہر۱۲بجے ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی، سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور دیگر اپوزیشن ارکان نے سنبھل میں تشدد کے خلاف نعرے بازی اور احتجاج شروع کردیا۔
ایس پی ارکان شور مچاتے ہوئے ایوان کے بیچ میں آگئے اور سنبھل کے قاتلوں کو پھانسی پر لٹکا دو جیسے نعرے لگانے لگے ۔ اس دوران کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شردپوار) اور ترنمول کانگریس کے ارکان بھی اپنے اپنے مقامات پر کھڑے ہوکر ایس پی ارکان کے نعروں کی حمایت کررہے تھے ۔
اس دوران پریذائیڈنگ آفیسر دلیپ سیکیانے ضروری دستاویزات ایوان میں پیش کیں۔
دلیپ نے شور مچانے والے اپوزیشن ارکان سے بار بار درخواست کی کہ وہ اپنے اپنے مقامات پر جائیں اور ایوان کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلنے دیں لیکن اپوزیشن ارکان پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ارکان کو اظہار خیال کا موقع دیا جائے گا، وہ اپنے اپنے مقامات پر جائیں اور ایوان کی کارروائی چلنے دیں۔ ایوان کا وقت بہت قیمتی ہے اور پورا ملک اسے دیکھ رہا ہے ۔
ہنگامہ آرائی جاری رہنے پر دلیپ سیکیا نے ایوان کی کارروائی جمعرات کی صبح۱۱بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
ادھر راجیہ سبھا میں اپوزیشن اراکین نے بدھ کو دہلی میں امن و امان کی صورتحال، منی پور اور اتر پردیش کے سنبھل میں تشدد اور اڈانی گروپ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کیا۔ جس کے باعث ایوان کی کارروائی ساڈھے گیارہ بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔
چیرمین‘جگدیپ دھنکھڑنے صبح ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے تین ارکان کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ضروری دستاویزات ایوان کی میز پر رکھ دیئے ۔
اس کے بعد چیئرمین نے کہا کہ انہیں ضابطے ۲۶۷کے تحت۱۸نوٹس موصول ہوئے ہیں۔ اس نوٹس میں دہلی میں امن و امان کی صورتحال، اتر پردیش کے سنبھل اور منی پور میں تشدد اور اڈانی گروپ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے ایک مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
دھنکھڑ نے کہا کہ ایسے نوٹس اس لیے مسترد کیے جاتے ہیں کہ وہ پرویژن کے مطابق نہیں ہیں۔ اس کے بعد اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے آگے آئے اور اونچی آواز میں بولنے لگے ۔
چیئرمین نے کچھ ریکارڈ نہ کرنے کی ہدایت دی اور اراکین سے پرسکون رہنے کی اپیل کی۔ جب ان کی اپیل کا کوئی اثر نہ ہوا تو انہوں نے۱۰:۱۱پر ایوان کی کارروائی۳۰:۱۱تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ اس کی وجہ سے سرمائی اجلاس میں آج دوسری بار ایوان میں وقفہ صفر میں خلل پڑا۔
دریں اثناکانگریس نے کہا ہے کہ اڈانی گروپ پر دنیا کے کئی ممالک میں دھوکہ دہی کا الزام لگایا گیا ہے اوروزیر اعظم نریندر مودی کو ان کا دفاع کرنے کے بجائے انہیں گرفتار کرکے پارلیمنٹ میں اس مسئلہ پر جامع بحث کرانی چاہئے ۔
کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے اور اس پر قاعدہ۲۶۷کے تحت پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ایوان مودی کی تعریف کے لیے نہیں ہے ۔ لاکھوں کروڑوں روپے کی ہیراپھیری اور رشوت دینے والے اڈانی کو گرفتار کرکے ایوان میں ان پر عائد الزامات کے حوالے سے تفصیلی بحث ہونی چاہئے ۔’’ سیبی جیسے اداروں کو ان الزامات کی غیر جانبداری سے تحقیقات کرنی چاہئے اور مسٹر مودی، ان کی حکومت کے وزراء، بی جے پی اور اس کے ایم پی اڈانی کا دفاع کرنا بند کردیں‘‘۔
اس دوران کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ صنعتکار اڈانی کو گرفتار کیا جانا چاہئے ، لیکن انہیں بچایا جا رہا ہے ۔ سینکڑوں لوگوں کو معمولی الزامات میں گرفتار کیا جا رہا ہے لیکن حکومت انہیں تحفظ دے رہی ہے ۔
سرینیٹ نے کہا کہ مودی حکومت ایک ہی صنعتکار کی اجارہ داری کو فروغ دے رہی ہے ۔ نہ صرف ہندوستان بلکہ امریکہ، سوئٹزرلینڈ، فرانس، آسٹریلیا، اسرائیل سمیت دنیا کے کئی ممالک میں اڈانی گروپ پر بدعنوانی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے لیکن حکومت ہند ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے ۔ چاروں طرف سے گھرے ہوئے ، اڈانی صرف ہندوستان میں ہی محفوظ ہیں کیونکہ یہاں مودی کی وجہ سے ان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ تفتیشی ایجنسیاں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں ورنہ ان الزامات کی بنیاد پر تو اب تک ان کی گرفتار ہوجانی چاہیے تھی۔
کانگریس کی ترجمان نے کہا کہ صنعتکار گوتم اڈانی اور ان کی کمپنیوں کے سینئر ملازمین کے خلاف رشوت ستانی اور دیگر الزامات کے درمیان، فِچ اور موڈیز جیسی ریٹنگ ایجنسیوں نے آج اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے لیے اپنا آؤٹ لک بدل کر’منفی‘کردیاہے اور کہا ہے کہ مستقبل قریب میں اپ گیرڈ نہیں بلکہ مزید ڈاون گریڈ کا امکان ہے جس کے پیش نظر آج صبح بوکھلا کر اڈانی کے سسٹم نے کچھ جھوٹے شگوفے چھوڑے ، یہ کچھ نہیں بس ان کی گھبراہٹ اور سنگین الزامات سے بچنے کی ناکام کوشش ہے ۔
سرینیٹ نے کہا کہ اڈانی ہندوستان میں مکمل طور پر محفوظ ہیں، یہاں ان سے کوئی سوال نہیں کیا جائے گا، پارلیمنٹ میں بحث تو دور ان کا نام لینے پر ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی جائے گی اور چیئرمین بلند آواز میں کہیں گے کہ ریکارڈ پر کچھ نہیں جائے گا۔ بی جے پی ان کا دفاع کرے گی اور تمام تفتیشی ایجنسیاں مون ورت رکھیں گی اور ان کے لئے قوانین بدلے جائیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اور اب اجمیر درگاہ میں شیو مندر ہونے کا دعویٰ، عدالت میں عرضی قبول‘ مدعیٰ علیہان کو نوٹس

Next Post

کشمیر میں شدید سردیوں کا راج برابر جاری، سری نگر میں ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردی تیز

کشمیر میں شدید سردیوں کا راج برابر جاری، سری نگر میں ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.