جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

منشیات کی وبا پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی:بردی

’ پولیس نوجوانوں کو تعمیری پلیٹ فارم فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-24
in اہم ترین
A A
یوم جمہوریہ: سیکورٹی گرڈ چوکس اور متحرک ہے:آئی جی پی کشمیر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

سرینگر//
انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر‘ وی کے بردی نے کا کہنا ہے کہ پولیس نوجوانوں کے ساتھ مضبوط رشتہ استوار کرنے اور وادی میں منشیات کی بڑھتی ہوئی لعنت سے نمٹنے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کا اہتمام کر رہی ہے ۔
بردی نے ساتھ ہی کہا کہ جو لوگ ہمارے معاشرے میں منشیات کی وبا پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
آئی جی پی نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
بردی نے کہا’’جموںکشمیر پولیس مختلف کھیل سرگرمیوں کا اہتمام کر رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو کھیل کے ساتھ مصروف رکھا جائے اور زیادہ سے زیادہ نوجوان پولیس کے ساتھ جڑ جائیں‘‘۔
آئی جی پی کشمیر کا کہنا تھا کہ پولیس نوجوانوں کی صلاحیتوں کو چینلائز کرنے کیلئے پر عزم ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو سماج کی بہتری کے لئے استعمال کر سکیں۔
بردی نے کہا کہ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بنانے بلکہ زندگی کی مہارتوں جیسے کہ نظم و ضبط، ٹیم ورک، ثابت قدمی اور قیادت کو بھی فروغ دینے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے ۔
منشیات کے پھیلائو پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا’’منشیات کا استعمال ایک سنگین چیلنج ہے جو ہمارے معاشرے کے تانے بانے خاص طور پر ہمارے نوجوانوں، جو ہمارا مستقبل ہیں، کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے ‘‘۔
آئی جی پی کشمیرکا کہنا تھا’’کھیلوں کے ٹورنامنٹ منعقد کرنے کے جیسے اقدامات کے ذریعے ہمارا مقصد نوجوانوں کو ایک صحت مند متبادل پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں‘‘۔
بردی نے کہا کہ پولیس کا مقصد نوجوانوں کے ساتھ اعتماد، تعاون اور باہمی احترام کا رشتہ استوار کرنا ہے اور اس طرح رکاوٹوں کو توڑنا اور بہتر رابطے کو یقینی بنانا ہے ۔
آئی جی پی کشمیر نے عوام کو یقین دلایا کہ پولیس نہ صرف نوجوانوں کو تعمیری پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے بلکہ ان لوگوں کے خلاف بھی سخت کارروائیاں کر رہی ہے جو انہیں منشیات کی طرف راغب کرنے میں ملوث ہیں۔
بردی کا کہنا تھا’’ہم منشیات کی لت کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں ہمارے معاشرے میں منشیات کو پھیلانے اور نوجوانوں کو اس لت کا عادی بنانے والوں کے خلاف تحت قانون سخت کارروائی انجام دی جائے گی۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی کے بعض پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری‘میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں

Next Post

سالانہ امتحانات ختم ہونے کے بعد سرمائی تعطیلات کافیصلہ لیا جائے گا:ناظم تعلیمات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
کشمیر میں سرمائی تعطیلات کا انحصار موسم پر ہے :ناظم تعلیم

سالانہ امتحانات ختم ہونے کے بعد سرمائی تعطیلات کافیصلہ لیا جائے گا:ناظم تعلیمات

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.