نئی دہلی//
سپریم کورٹ نے جمعہ کو کہا کہ وہ ہندوستانی آئین کے دیباچہ سے ’سیکولر‘ اور ’سوشلسٹ‘ الفاظ کو حذف کرنے کی مانگ کرنے والی عرضیوں پر ۲۵ نومبر کو حکم جاری کرے گا۔
چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار کی بنچ نے عرضیوں پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی معنوں میں سوشلسٹ ہونے کو صرف ایک فلاحی ریاست سمجھا جاتا ہے۔
بنچ نے کہا کہ سیکولرازم آئین کے بنیادی ڈھانچے کا حصہ ہے اور ۴۲ ویں ترمیم کا سپریم کورٹ پہلے بھی جائزہ لے چکا ہے۔
سپریم کورٹ بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی، وکیل بلرام سنگھ، کرونایش کمار شکلا اور اشونی اپادھیائے کی عرضیوں پر سماعت کر رہا تھا۔