جموں//
بی جے پی کارکنوں نے جمعرات کو یہاں رکن اسمبلی وکرم رندھا وا کی قیادت میں جموںکشمیر سرکار کے خلاف احتجاج درج کیا۔احتجاجی’جموں کے ساتھ بھید بھائو نہیں چلے گا نہیں چلے گا‘کے نعرے لگا رہے تھے ۔
اس موقع پر بی جے پی رکن اسمبلی نے میڈیا کو بتایا’’عمر عبداللہ کی نیت میں کھوٹ میں ہے ۔یہ اسمبلی میں منظور کئے جانے والے اس بے بنیاد قرار داد سے معلوم ہوا تھا کہ وہ کشمیر سے مخصوص سیاست کرنا چاہتے ہیں‘‘۔
رندھاوا نے کہا’’پبلک سروس کمیشن کو بارہ نومبر کو لیکچررز پوسٹوں کی سفارش کی گئی اور ان۵۷۵؍اسامیوں میں سے ایک بھی اسامی ہندی کی نہیں ہے ‘‘۔ان کا کہنا تھا’’ان میں پنجابی کی صرف ایک پوسٹ جبکہ ڈوگری کی تین پوسٹس ہیں‘‘۔
رکن اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ ہندی کیلئے دو سو جبکہ پنجابی اور ڈوگری کیلئے بیس بیس اسامیاں ہونی چاہئیں ۔انہوں نے کہا کہ جب بھی جموں کے ساتھ امتیاز کیا جائے گا ہم سڑکوں پر آئیں گے ۔