ہفتہ, مئی 17, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 اگلے سال سے دربار مو مکمل طور پر بحال ہوگا:ڈاکٹر فاروق 

’بی جے پی نے جموں کا استحصال کیا ‘ تعمیر و ترقی میں نظر انداز کیا ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-20
in اہم ترین
A A
سیٹوں کی تقسیم پر کانگریس کے ساتھ بات چیت جاری ہے:ڈاکٹرفاروق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’ یہ محض ٹریلر تھا ‘پوری تصویر دنیا کو دکھائیں گے‘

آپریشن سندور وزیراعظم کی مضبوط سیاسی خواہش کا عکس:شاہ

سرینگر//
جموںکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ امسال محدود پیمانہ پر جبکہ اگلے سال سے ریواتی در بار مو مکمل طور پر بحال ہو جائیگا ۔
ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے اگلے۵سال کی حکومت سازی کیلئے ایک منظم اور موثر لائحہ عمل مرتب کیا ہے۔
این سی صدر نے کہا کہ پارٹی نے عوام کے سامنے انتخابات سے قبل اپنا منشور رکھا تھا، حکومت کی پوری کوشش ہوگی کہ تمام وعدوں کو پورا کیا جائے اور تمام خطوں میں مساوات کی بنیاد پر تعمیر و ترقی کے کام ہونگے ۔
ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر فاروق نے اپنا۷روزہ دورہ جموں سمیٹتے ہوئے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
این سی صدر نے کہا کہ بی جے پی نے جموں کے عوام کا صرف استحصال کیا اور اپنے حقیر سیاسی مفادات کیلئے مذہبی بنیادوں پر یہاں کے عوام سے ووٹ حاصل کئے اور تعمیر و ترقی کے لحاظ سے اس خطے کو یکسر نظر انداز کیا۔
ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ دربار مو نہ صرف کشمیر اور جموں کے لوگوں میں آپسی ہم آہنگی کا باعث تھا بلکہ جموں کی معیشت کیلئے ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا تھا لیکن۲۰۲۱میں لیفٹیننٹ گورنر کی زیر قیادت انتظامیہ نے اسے روک دیا تھا، نو منتخبہ عوامی حکومت نے جزوی طور پر دربار مو کی بحال کردی ہے اور اُمید ہے کہ اگلے سال دربار ماضی کی طرح مکمل طور پر بحال ہوگا۔
سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا ’’جموں کشمیر ایک متنوع ثقافت والا خطہ ہے ، اور دربار موو کا قیام تنوع میں اتحاد کو فروغ دینے کے لئے کیا گیا تھا۔ اس روایتی سالانہ اقدام کا بنیادی مقصد نہ صرف دو خطوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا تھا بلکہ تجارت اور کمیونٹی تعلقات میں اضافہ کرنا بھی تھا‘‘۔
فاروق عبداللہ نے کہاکہ دربار کی بحالی بھاجپا کو راس نہیں آتی ہے کیونکہ یہ جماعت تقسیم در تقسیم میں یقین رکھتی ہے ۔ لیکن نیشنل کانفرنس حکومت خطوں اور عوام میں دوریاں ختم کرکے ہی دم لے لی۔حکومت نہ صرف تعمیر و ترقی کو فروغ دیگی بلکہ عوام کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے گی۔
این سی صدر نے کہا کہ صوبہ جموں میں سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے ، غیر معقول بجلی اور پانی کی فراہمی، بے روزگاری ، ٹول پلازے ، جاب آؤٹ سورسنگ اور کان کنی کی سرگرمیوںمقامی آبادی کے تئیں بی جے پی کی بے حسی کی واضح مثالیں ہیں۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموںکشمیر پر ۲۰۱۴سے ۲۰۲۴تک بھاجپا نے براہ راست حکومت لیکن صرف لوگوں کو صرف زبانی جمع خرچ سے ہی بہلایا اور پھسلایا گیا اور عملی طور پر کوئی کام نہیں کیا گیا۔ ان کاکہنا تھا’’بھاجپا نے خطہ پیرپنچال اور خطہ چناب کے لوگوں کیساتھ ناروا سلوک روا رکھا اور جموں کی آبادی کا استحصال کیا‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جمہوری حکومت کی قیادت کرتے ہوئے جموں خطہ آخرکار جامع ترقی کا منتظر ہو سکتا ہے ۔
فاروق عبداللہ نے شورش زدہ خطے میں ترقی کے ثمرات پہنچانے کیلئے اتحاد اور ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا، اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ ہندوستان تنوع سے مالا مال ملک ہے ، ہر خطہ اپنی منفرد ثقافت، زبان اور چیلنجوں کے مجموعے پر فخر کرتا ہے جن کے مقامی حل کی ضرورت ہوتی ہے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس۲۵ نومبرسے‘۲۴نومبر کو کل جماعتی میٹنگ

Next Post

رعناواری میں بھیانک آتشزدگی‘ نصف درجن کے قریب رہائشی مکان خاکستر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خود کار ڈرافٹ
اہم ترین

’ یہ محض ٹریلر تھا ‘پوری تصویر دنیا کو دکھائیں گے‘

2025-05-17
دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے مودی کو پھر وزیر اعظم بنائیں :شاہ
اہم ترین

آپریشن سندور وزیراعظم کی مضبوط سیاسی خواہش کا عکس:شاہ

2025-05-17
اننت ناگ‘راجوری سیٹ کے الیکشن ملتوی کرنا تمام پارٹیوں کا مطالبہ نہیں:عمر
اہم ترین

تلبل نیویگیشن پروجیکٹ پر عمرعبداللہ اور محبوبہ میں لفظی جنگ

2025-05-17
’پہلگام واقعہ کے بعد کشمیر میں انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں تیز آئی‘
اہم ترین

’پہلگام واقعہ کے بعد کشمیر میں انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں تیز آئی‘

2025-05-17
وقف ترمیمی قانون نے جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے: عمر عبداللہ
اہم ترین

اضافی حج پروازوں کے انتظام کیلئے مرکزسے بات کی:عمر عبداللہ

2025-05-17
اہم ترین

قوم کو فوج کی آپریشن سندورکی تاریخی فتح پر فخر ہے:منوج سنہا

2025-05-16
پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا‘ جنگ بندی کی تجویز اس نے دی :بھارت
اہم ترین

پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا ‘ جنگ بندی کی تجویز اسی نے پیش کی :جئے شنکر

2025-05-16
راجوری میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام، دو ملی ٹنٹ ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد: فوج
اہم ترین

ترال تصادم میںتین مقامی دہشت گرد مارے گئے :پولیس

2025-05-16
Next Post
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی

رعناواری میں بھیانک آتشزدگی‘ نصف درجن کے قریب رہائشی مکان خاکستر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.