ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جھڑپوںمیں اضافے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا: فاروق

’حقوق کی بحالی سے ہی کے عوام چین کی سانس لے سکتے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-14
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

سرینگر//
نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ جموں کشمیر میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں اضافے سے زمینی سطح پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
فاروق نے وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں نامہ نگاروں کو بتایا’’دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں پہلے بھی ہو چکی ہیں اور مستقبل میں بھی جاری رہیں گے‘‘۔
ان کاکہنا تھا’’میں نے پہلے بھی جھڑپیں دیکھی ہیں اور مستقبل میں بھی دیکھوں گا۔ کشمیر میں جھڑپوں کی تعداد میں اضافے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے‘‘۔
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی ۲۰۱۷ کے ایک معاملے کے سلسلے میں عدالت کے سامنے پیش ہونے کے لئے بڈگام گئے تھے۔
نیشنل کانفرنس کے صدر نے نئی عدالت کی عمارت کی تعمیر نو پر بھی زور دیا کیونکہ انہوں نے کہا کہ موجودہ ڈھانچہ ضلع کے لوگوں کے لئے کافی نہیں ہے۔
فاروق نے کہا کہ ہم حکومت سے نئی عدالت کی تعمیر کی درخواست کریں گے اور جسٹس مسعودی دیکھیں گے کہ یہاں نئی عدالت جدید سہولیات کے ساتھ آئے گی تاکہ لوگ مستفید ہوسکیں۔
دریں اثنانیشنل کانفرنس صدر کا کہنا ہے کہ ۵؍اگست۲۰۱۹کے فیصلے کو یہاں کے لوگوں نے تسلیم ہی نہیں کیا لہذا مرکزی حکومت کو جلدازجلد ریاست کی بحالی کا فیصلہ لینا چاہئے ۔
فاروق نے کہا کہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ کرنے کی خاطر نیشنل کانفرنس اپنے وعدے پر کاربند ہے ۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے سرینگر میں عوامی وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔
این سی صدر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس محض ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک تحریک ہے ، اسی جماعت کی عظیم قیادت کے تاریخی اور انقلابی اقدامات سے ہی یہاں کے غریب ، مظلوم اور مفلوک الحال عوام کو شخصی راج کی غلامی، بے گاری، سود خوانی اور چک داری سے نجات ملی۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہاکہ نیشنل کانفرنس نے یہاں کے لوگوں کو جمہوری حکومت، عوامی راج، پنچایت راج، مزدور راج اور ووٹ پرچی کا حق بھی دلوایا۔ اسی جماعت کی طفیل لاکھوں کنال اراضی بغیر کسی معاوضے کے غریب عوام کو دی گئی اور راتوں رات ان کی زندگیاں بدل ڈالیں۔
ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ ریاست کے خصوصی درجہ کے ساتھ ساتھ اُن تمام حقوق کی فوری بحالی سے ہی جموںکشمیر کے عوام اطمینان کی سانس لے سکتے ہیں کیونکہ یہاں کے عوام نے ۵؍اگست۲۰۱۹کے تمام فیصلوں مسترد کردیا ہے جو طاقت کے بلبوتے پر ہم پر ٹھونس دیئے گئے تھے ۔
سابق وزیر اعلیٰ نے پارٹی سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام نے نیشنل کانفرنس کو جو منڈیٹ دیا ہے اس کی حفاظت کرنا انتہائی ضروری ہے ۔ ہمیں ہر حال میں عوام کو مقدم سمجھنا ہے اور کیونکہ عوام کی طاقت کا چشمہ ہوتا ہے اور سرداری عوام کا حق ہے ۔ عوام کے تعاون اور اشتراک سے ہی جماعت کی مضبوطی قائم و دائم رہ سکتی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھارت پہنچ گئے

Next Post

سری نگر کے قمر واری علاقے میں لاش برآمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی

سری نگر کے قمر واری علاقے میں لاش برآمد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.