جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا سرما کیلئے تیاریوں کا جائزہ

’منصوبے تو بنائے گئے لیکن تیاریوں کا صحیح معنوں میں پتہ پہلی برفباری کے ساتھ ہی چلے گا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-10
in اہم ترین
A A
الیکشن کمیشن آف انڈیا جموں کشمیر میں جمہوریت بحال کرے:عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

ایک بار منصوبوں کا اعلان ہونے کے بعد مؤثر عمل آوری سب سے اہم ہو جاتا ہے:عمرعبداللہ
’خشک سالی سے جہاں سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے وہیںبجلی کی پیداوار میں کمی آ رہی ہے ‘
سرینگر//
وزیر اعلیٰ‘عمر عبداللہ نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وادی ٔ کشمیر اور صوبہ جموں کے سرمائی علاقوں میں موسم سرما کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے مؤثر عمل آوری کی اہمیت پر زور دیا ۔
عمرعبداللہ نے کہا’’منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے لیکن اَب اس پر عمل درآمد بہت اہم ہے۔ہماری تیاریوں کا صحیح معنوں میں پتہ پہلی برفباری کے ساتھ ہی چلے گا‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ طویل خشک سالی پہلے ہی چیلنجز پیدا کر رہی ہے جس میں پانی کی سطح میں کمی، سانس کی بیماریوں میں اِضافہ اور پانی کے محدود بہاؤ کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں کمی شامل ہیں۔اُنہوں نے کہا’’ حکومت کی ساکھ ہم پر منحصر ہے۔ ایک بار منصوبوں کا اعلان ہونے کے بعد مؤثر عمل آوری سب سے اہم ہو جاتا ہے۔‘‘
دورانِ میٹنگ صوبائی کمشنر کشمیر نے صوبہ کشمیر میں پہلے سے موجود موسم سرما کی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔
سرمائی ایکشن پلان کے اہم اجزأ میں بین الاضلاعی شاہراہوں، ضلعی سڑکوں، قصبے کی سڑکوں اور پبلک ورکس، ہسپتالوں، پی ایچ ای، گرڈ سٹیشنوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز جیسی ضروری خدمات کو ترجیح دینا شامل ہے۔
وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ تمام ضروری مشینری موجود ہے اور اُنہیں مؤثر طریقے سے چلانے کیلئے عملہ تیار ہے۔بانڈی پورہ کے گریز اور کپواڑہ کے کچھ حصوں میں جہاں موسم سرما تک رسائی محدود ہے، ایندھن کی وافر سپلائی پہلے سے ہی موجود ہے۔
سری نگر میونسپل کارپوریشن اور دیگر شہری بلدیاتی اِداروں نے پانی صاف کرنے کی سرگرمیوں کے لئے پور ی طرح تیار ہے اور پمپ لگائے گئے ہیں۔ موسم سرما کے ضروری ذخیرے بشمول اناج، ایندھن، جنریٹروںکے لئے ایچ ایس ڈی اور مرمت شدہ ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز اَپنی پوزیشن میں ہیں۔ مزید برآں، ایمرجنسی اور طبی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے جموں و کشمیر میں برف سے ڈھکے علاقوں کے لئے سبسڈی والے ہیلی کاپٹر خدمات دستیاب ہیں۔
طبی سہولیات کو مناسب ادویات، آکسیجن سلنڈروں سے لیس ہے اور مارچ۲۰۲۵ ء تک ہسپتالوں کے لئے ڈیوٹی روسٹر جاری کئے گئے ہیں۔
موسم سرما کے دوران کوآرڈی نیشن اور فوری ردِّعمل کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی، ضلعی اور محکمانہ سطح پر کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔
عمرعبداللہ نے کٹے ہوئے علاقوں میں ہیلی کاپٹر سروس کو یقینی بنانے اور آپریٹروںکے لئے ہیلی کاپٹر خدمات کو مالی طور پر قابل عمل بنانے کی ہدایت دی۔
وزیراعلیٰ نے موسم سرما کے چیلنجوں سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لئے ہسپتالوں کولیس کرنے ،بجلی کی فراہمی کے شیڈول پر عمل کرنے، دُور دراز علاقوں میں خالی اَسامیوں کو پُر کرنے اور آنے والے سخت سردی کے مہینوں میں صحت عامہ اور حفاظت کے لئے بروقت اَقدامات کرنے کی ہدایت دی۔
میٹنگ میں وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جل شکتی شالین کابرا ، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا کے علاوہ تمام اِنتظامی سیکرٹریوں، کشمیر اور جموں کے صوبائی کمشنروں، سینئر پولیس اور سیکورٹی اَفسران، ضلع ترقیاتی کمشنروں اور بی آر او افسروں نے شرکت کی جبکہ جموں اور دیگر ضلعی صدر مقامات کے اَفسروں نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عالمی یوم اردو :سرینگر میں منعقدہ تقریب میں اردو صحافت کو درپیش چیلنجز کا احاطہ

Next Post

سوپور میں گولیوں کا تبادلہ عدم شناخت ملی ٹینٹ ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
سوپور انکاونٹر :سیکورٹی فورسز کو بڑی کامیابی ملی ہے :فوج

سوپور میں گولیوں کا تبادلہ عدم شناخت ملی ٹینٹ ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.