جموں///
بی جے پی کے کارکنوں نے اسمبلی میں دفعہ۳۷۰سے متعلق قرار داد کی منظوری کے خلاف بدھ کو یہاں زبردست احتجاج درج کیا۔
احتجاجی اس اقدام کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے ۔
اس موقع پر بی جے پی کے جموں و کشمیر یونٹ کے صدر ست شرما نے میڈیا کو بتایا’’دفعہ۳۷۰تاریخ کا ایک حصہ بن چکا ہے لیکن نیشنل کانفرنس اس کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے ‘‘۔
شر،ا نے کہا’’سریندر چودھری اور جے چمن نے جموں سے اس لئے ووٹ لئے تھے تاکہ وہ جموں کے حق میں بات بلند کرسکیں لیکن انہوں نے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’یہ لوگ جانتے ہیں کہ دفعہ۳۷۰ واپس نہیں آئے گا اگر اس کیلئے ہزار قرار دادیں بھی منظور کی جائیں‘‘۔
بی جے پی یونٹ صدر نے کہا کہ ملک وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آگے بڑھ رہا ہے ۔انہوں نے کہا’’نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے اور وہ آج بھی ایسا ہی کر رہی ہے ۔‘‘