بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جموںکشمیر کی سابقہ حکومتوں نے کڑا رخ اختیار کیا ہوتا تووادی میں ایسے حالات نہیں ہوتے :کویندر گپتا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-05
in مقامی خبریں
A A
جموںکشمیر کی سابقہ حکومتوں نے کڑا رخ اختیار کیا ہوتا تووادی میں ایسے حالات نہیں ہوتے :کویندر گپتا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

جموں//
جموں کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر کویندر گپتا کا کہنا ہے کہ کشمیر میں جنگجوؤں نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرکے ٹارگیٹ ہلاکتوں کو سلسلہ شروع کیا ہے لہذا حکومت کو بھی اپنی حکمت عملی بدل کر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
ان کا الزام تھا کہ اگر گذشتہ حکومتوں نے پاکستان کا ایجنڈا رکھنے والوں کے ساتھ نرمی نہ برتی ہوتی تو شاید آج کشمیر میں اس طرح کے حالات نہ ہوتے ۔
گپتا نے کہا کہ دفعہ۳۷۰کی تنسیخ کے بعد گذشتہ برسوں کے دوران قریب پانچ سو جنگجو مارے گئے اور پتھر بازی کا سلسلہ بھی بند ہوگیا۔
بی جے پی لیڈر نے ان باتوں کا اظہار ایک مقامی نیوز پورٹل کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا’’گذشتہ سرکاروں کو جس طرح کا کڑا رخ اختیار کرنا چاہئے تھا اس میں کمی دیکھی گئی اگر پاکستان کا ایجنڈا رکھنے والوں کے ساتھ نرمی نہیں برتی گئی ہوتی اور اگر اس کو پہلے ہی روکا جاتا تو آج اس طرح کے حالات نہیں ہوتے ‘‘۔
گپتا کا کہنا تھا کہ دفعہ۳۷۰کے خاتمے کے بعد گذشتہ برسوں کے دوران قریب پانچ سو جنگجو مارے گئے اور پتھری بازی بھی بند ہوگئی اور کلینڈر جاری کرنے کا سلسلہ بھی بند ہوگیا۔
بی جے پی لیڈرنے کہا کہ جنگجوؤں نے نئی حکمت عملی اختیار کی ہے لہذا حکومت کو بھی اس کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی حکمت عملی بدلنی ہوگی اور اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جو باقی طریقے اختیار کرنے کے بعد ناکام ہوا ہے ، اب ان لوگوں کو استعمال کر رہا ہے جن کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے اور ان ہی کو چھوٹے ہتھیار فراہم کر رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ٹارگیٹ ہلاکتیں انجام دینے میں جنگجوؤں کو کہیں کہیں مقامی سپورٹ بھی ہے ۔
گپتانے کہا کہ گذشتہ بیس روز کے دوران سات ٹارگیٹ ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں راہل بٹ بھی شامل ہے اور سیف اللہ خان بھی اور دیگر پولیس اہلکار بھی۔انہوں نے کہا کہ صرف کشمیری پنڈتوں کو ہی نہیں بلکہ غیر مقامی مزدوروں، پہلے سے ہی وہاں تجارت کرنے والوں اور وزیر اعظم پیکیج کے تحت بھرتی ہونے والے ملازموں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور سیکورٹی فورسز ان ہلاکتوں کو روکنے کے لئے کام کر رہی ہیں تاہم بڑے پیمانے پر ایک تلاشی آپریشن شروع کرنے کے علاوہ ناکوں کو بڑھانے کی بھی ضرورت ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں میں اساتذہ کا احتجاجی مارچ

Next Post

ستیش چندرا پبلک سروس کمیشن کے نئے چیئر مین مقرر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار
مقامی خبریں

داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار

2025-06-29
مقامی خبریں

جموں کے بشنوہ میں ایک شخص کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد

2025-06-29
مقامی خبریں

سرینگر پولیس نے ایک منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی

2025-06-29
Next Post
ستیش چندرا پبلک سروس کمیشن کے نئے چیئر مین مقرر

ستیش چندرا پبلک سروس کمیشن کے نئے چیئر مین مقرر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.