سرینگر//
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر کے صدر ست شرما نے پیر کے روز کہا کہ پارٹی جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں دفعہ۳۷۰ پر کسی بھی اقدام کی مخالفت کرے گی۔
آرٹیکل ۳۷۰ پر پی ڈی پی ایم ایل اے وحید پرہ کے اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے شرما نے کہا کہ بی جے پی کے تمام ۲۸؍ ایم ایل اے نے آرٹیکل ۳۷۰ کی بحالی کیلئے ایک ایم ایل اے کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کی مخالفت کی۔
شرما نے کہا کہ کچھ لوگ جموں کشمیر میں امن نہیں چاہتے ہیں اور بی جے پی انہیں اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
اس موقع پر انہوں نے پارٹی کے سینئر لیڈر اور بی جے پی جموں و کشمیر کے سابق صدر رویندر رینا کی جموں کشمیر میں پارٹی کو مستحکم کرنے میں ان کے بے پناہ تعاون کی ستائش کی۔
شرما نے کہا کہ بی جے پی ووٹ شیئر کے لحاظ سے سب سے بڑی پارٹی ہے اور ہم عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ ’’میں جموں کشمیر میں پارٹی کو اگلی سطح پر لے جانے کیلئے پرعزم ہوں‘‘۔