سرینگر//
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ملکھانہ کورٹ کمپلیکس میں جمعرات کو اچانک گرینیڈ پھٹنے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
پولیس نے لوگوں سے افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی ہے ۔
بارہمولہ پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا’’بارہمولہ کے ملکھانہ کورٹ کمپلیکس میں جمعرات کو دن کے ایک بجکر پانچ منٹ پر اچانک ایک گرینیڈ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر تعینات ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا‘‘۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال کنٹرول ہے ۔
پولیس نے لوگوں سے اس ضمن میں افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی ہے ۔