سرینگر//
جموںکشمیر کے وزیر اعلیٰ کا قلمدان سنبھالنے کے فوراً بعد عمر عبداللہ نے بدھ کو ہدایت جاری کی ہیں کہ ان کے زمینی سفر کرنے کے دوران کوئی ’گرین کوریڈور‘ہونا چاہئے اور نہ ہی ٹریفک کی نقل و حمل کو روکا جانا چاہئے ۔
عمرنے کہا’’میرے سفر کے دوران عوام کی تکلیف کو کم سے کم کیا جانا چاہئے اور سائرن کا استعمال کم سے کم کیا جانا چاہئے ‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔انہوں نے کہا’’جموںکشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل سے میری بات ہوئی میں نے ان سے کہا کہ جب میں سرک سے کہیں سفر کررہا ہوں گا تو وہاں کسی گرین کوریڈور یا ٹریفک روکنے کی ضرورت نہیں ہے ‘‘۔
عمر کا پوسٹ میں کہنا تھا’’میں نے ان کو ہدایت دی ہے کہ میرے سفر کے دوران عوام کی تکلیف کو کم سے کم کیا جانا چاہئے اور سائرن کا استعمال کم سے کم کیا جانا چاہئے ‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’کوئی چھڑی لہرانے یا جارحانہ اشاروں سے مکمل طور پر پرہیز کیا جانا چاہئے ‘‘۔انہوں نے کہا’’ میں اپنے کابینہ کے ساتھیوں سے بھی اسی مثال پر عمل کرنے کی اپیل کرتا ہوں‘‘۔
عمر کا کہنا تھا’’ ہر چیز میں ہمارا طرز عمل عوام دوستانہ ہونا چاہیے ہم یہاں لوگوں کی خدمت کے لیے آئے ہیں نہ کہ انہیں تکلیف دینے کے لیے ۔‘‘