منگل, جولائی 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

حلف برداری کی تقریب ‘ایس کے آئی سی سی میں تیاریاں زوروں پر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-15
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
حلف برداری کی تقریب ‘ایس کے آئی سی سی میں تیاریاں زوروں پر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/15اکتوبر

جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی حلف برداری کی تقریب سے قبل سرینگر کے شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر (ایس کے آئی سی سی) کے ارد گرد سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کل 16 اکتوبر کو صبح ساڈھے گیارہ بجے عمر اور ان کی کابینہ کو عہدے کا حلف دلائیں گے۔

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

لیفٹیننٹ گورنر نے کل عمر عبداللہ کو باضابطہ طور پر مدعو کیا تھا جو مرکز کے زیر انتظام علاقے کےلئے ایک اہم لمحہ ہے کیونکہ جموں و کشمیر ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں پہلی بار ایک منتخب حکومت کی تیاری کر رہا ہے۔

راج بھون کی جانب سے لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے”مجھے آپ کو جموں و کشمیر کی حکومت بنانے اور اس کی قیادت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ جیسا کہ علیحدہ طور پر طے پایا ہے، میں آپ کو اور ان لوگوں کو عہدے اور رازداری کا حلف دلاو¿ں گا جنہیں آپ نے 16 اکتوبر، 2024 کو صبح ساڈھے گیارہ بجے ایس کے آئی سی سی، سرینگر میں آپ کی کابینہ کے ممبروں کے طور پر شامل کرنے کےلئے سفارش کی ہے“۔

ایک سینئر سکیورٹی افسر نے ایک مقامی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کی ہائی پروفائل نوعیت اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی موجودگی کو دیکھتے ہوئے تقریب کے ہموار کام کو یقینی بنانے کےلئے جامع حفاظتی پروٹوکول بنائے جارہے ہیں۔

سابق ریاست میں آخری بار 2014 میں اسمبلی انتخابات ہوئے تھے ، جس کے نتیجے میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) – بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مخلوط حکومت بنی تھی۔ تاہم جون 2018 میں یہ حکومت گر گئی اور جموں و کشمیر میں صدر راج نافذ کر دیا گیا۔ سال 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد اس خطے کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کر دیا گیا تھا۔

نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما ناصر اسلم وانی نے کہا کہ تقریب حلف برداری میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرنا چاہتے ہیں۔ان کاکہنا تھا”ہم نے تیاریوں کا جائزہ لیا ہے“۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا راہل گاندھی کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے، وانی نے کے این ایس کو بتایا”شام تک سب کچھ واضح ہو جائے گا کہ حلف برداری کی تقریب میں کون آئے گا“۔

عمر عبداللہ، جنہوں نے گزشتہ ہفتے حکومت کی تشکیل کا دعویٰ پیش کیا تھا، نے جمعہ کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور حمایت کے خطوط پیش کیے۔

صدر دروپدی مرمو نے جموں و کشمیر میں صدر راج کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس سے نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کی راہ ہموار ہوگئی۔

حالیہ تین مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کے اختتام پر نیشنل کانفرنس-کانگریس اتحاد نے 90 میں سے 48 نشستیں حاصل کیں، جس میں عمر عبداللہ کی نیشنل کانفرنس کو برتری حاصل تھی۔ کانگریس نے چھ نشستیں حاصل کیں جبکہ جموں خطے میں بی جے پی نے 29 نشستیں حاصل کیں۔

کل کی حلف برداری کی تقریب ایک علامتی تقریب ہوگی کیونکہ جموں و کشمیر تقریبا چھ سال کی مرکزی حکمرانی سے ایک منتخب حکومت میں تبدیل ہو رہا ہے ، جس میں عمر عبداللہ وزیر اعلی ٰ ہوں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر کئی گھنٹوں کے بعد ٹریفک بحال

Next Post

وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post

وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.